0
Monday 9 Aug 2021 18:39

لاہور میں برسی شہید قائد عارف حسین الحسینی

لاہور میں برسی شہید قائد عارف حسین الحسینی
رپورٹ: سویرا بتول

شہید قائد علامہ عارف حسین الحسینی کی برسی کی مناسبت سے لاہور دیوان سلمان فارسی محمدی مسجد گلبرگ لاہور میں سیمنار کا انعقاد کیا گیا، جس میں مختلف مکاتب فکر کے علماء کرام اور دینی اسکالرز نے شرکت کی۔ سیمنار سے فرزند شہید حسینی، سید علی حسینی، سابق وفاقی وزیر تعلیم اور شہید عارف حسینی کے مشیر سیاسی امور سید منیر حسین گیلانی، سید امجد کاظمی ایڈووکیٹ، علامہ غلام شبیر بخاری، حسین الحسینی اور افسر حسین خان نے بھی خطاب کیا۔ سیمینار میں رکن اسلامی نظریاتی کونسل علامہ افتخار حسین نقوی کا ویڈیو پپغام بھی سامعین کو سنایا گیا۔

مقررین کا کہنا تھا کہ شہید قائد یقین رکھتے تھے کہ عملی سیاست میں شرکت کیے بغیر ہم اپنے حقوق کا دفاع نہیں کرسکتے اور نہ ہی اپنے حقوق کا تحفظ یقینی بنا سکتے ہیں۔ شہید قائد علامہ عارف حسینی کا سیاسی نظریہ فرقہ واریت کی نفی اور  اتحاد بین المسلمین کا احیاء تھا، ہمیں شہید قائد کے افکار و نظریات کو عام کرنے اور عملی اقدامات پر زور دینا چاہیئے۔ امامیہ اسٹوڈنٹ آرگنائزیشن کے سابق مرکزی صدر جناب امتیاز رضوی صاحب سے ادارہ التنزیل کے چیئرمین آغا علی عباس نے ملاقات کی اور ادارہ کا تفصیلی تعارف کروایا۔ شہید قائد کی برسی کے موقع پر ادارے کی شائع کردہ کتاب بھی تحفتاً پیش کی گئی۔
خبر کا کوڈ : 947657
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش