0
Thursday 29 Sep 2022 21:06

پشاور، امن کمیٹی کا سی سی پی او کیساتھ اجلاس

اسلام ٹائمز۔ جشنِ عیدِ میلاد النبی (ص)  کے سلسلے میں سی سی پی او پشاور کی صدارت میں متحدہ امن کمیٹی پشاور کا اجلاس پولیس لائنز میں منعقد ہوا، جس میں متحدہ امن کمیٹی کے سربراہ مولانا حسین احمد مدنی کی سرپرستی میں مختلف مکاتب فکر کی نمائندہ شخصیات نے شرکت کی۔ اجلاس میں سی سی پی او کی سربراہی میں پشاور پولیس کی سینئر قیادت موجود تھی۔ اس موقع پر محرم الحرام اور چہلمِ امام حسینؑ اور جلوس 29 صفر المظفر کے خیریت سے اختتام پذیر ہونے پر پولیس حکام نے مولانا حسین احمد مدنی اور آخونزادہ خورشید علی انور کی خدمات پر شکریہ ادا کیا۔
 
خبر کا کوڈ : 1016808
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش