0
Friday 14 Oct 2011 23:07

جمہوری اسلامی ایران کے سفیر کا دورہ لاہور

لاہور:اسلام ٹائمز۔پاکستان میں ایران کے سفیر ماشاءاللہ شاکری نے جمعہ کے روز ایوان صنعت و تجارت لاہور کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے صنعت کاروں اور تاجروں کے اجلاس سے خطاب کیا ۔ ایوان صنعت و تجارت لاہور کے صدر عرفان قیصر شیخ، سینئر نائب صدر کاشف یونس مہر اور نائب صدر سیعدہ نذر نے بھی خطاب کی ۔ تقریب میں ایرانی سفیر کے ہمراہ محمد حسین بانی اسدی ایرانی قونصل جنرل لاہو، ایوان کے سابق صدور، محسن رضا بخاری، شاہد حسن شیخ اور میاں تجمل حسین ، سابق سینئر نائب صدر سہیل لاشاری سمیت ایگزیکٹو کمیٹی کے اراکین بھی شریک تھے۔
بعد ازاں جمہوری اسلامی ایران کے سفیر ماشاء اللہ شاکری نے گورنر پنجاب سے بھی ملاقات کی، ملاقات میں دو طرفہ دلچسپی کے اُمور پر بات چیت کی گئی۔
خبر کا کوڈ : 106259
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش