0
Friday 14 Oct 2011 19:12

پاکستان اور ایران مشکل گھڑیوں کے ساتھی ہیں، پاکستان سے محبتیں سمیت کر ایران جا رہا ہوں، ماشاءاللہ شاکری

پاکستان اور ایران مشکل گھڑیوں کے ساتھی ہیں، پاکستان سے محبتیں سمیت کر ایران جا رہا ہوں، ماشاءاللہ شاکری
لاہور:اسلام ٹائمز۔ پاکستان میں متعین ایرانی سفیر ماشاءاللہ شاکری نے یونیورسٹی آف انجینئرنگ (یو ای ٹی) کا دورہ کیا اور وائس چانسلر لیفٹینٹ جنرل (ر) محمد اکرم خان سے تفصیلی ملاقات کی۔ ملاقات میں دوطرفہ باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ایرانی سفیر ماشاءاللہ شاکری نے کہا کہ میں پاکستان سے محبتیں سمیٹ کر واپس ایران جا رہا ہوں، پاکستان اور ایران مشکل گھڑیوں میں ایک دوسرے کے ساتھی ہیں، عالم اسلام کے استحکام اور ترقی کے لئے ہمیں مل کر جدوجہد کرنا ہو گی، ہمیں سانئس اور ٹیکنالوجی کے میدان میں ایک دوسرے کے تجربات سے فائدہ اٹھانا چاہیے۔
وائس چانسلر محمد اکرم خان نے ایرانی سفیر کے جذبات کو سراہا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ ہم تعلیم، سانئس اور ثقافتی میدان میں ایک دوسرے کی تحقیق اور صلاحیتوں سے فائدہ اٹھائیں گے۔ ایرانی سفیر نے یو ای ٹی کو عالمی معیار کی یونیورسٹی بنانے کے لئے وائس چانسلر کی خدمات پر انہیں خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ ایران میں بھی تعلیم کے میدان میں بہت ترقی ہوئی ہے اور خوشی کی بات ہے کہ پاکستان بھی اب تعلیمی ترقی کی راہ پر گامزن ہے اس حوالے سے دونوں ملکوں کو مل کر کام کرنا چاہیے، تاکہ ایک دوسرے کی تجربات سے بھی فائدہ اٹھا کر ترقی کی رفتار کر مزید تیز کیا جا سکے۔
ماشاءاللہ شاکری نے کہا کہ پاکستان ہمارا دیرینہ دوست ہے اور ہم نے ہر مشکل گھڑی میں ایک دوسرے کا بڑھ چڑھ کر ساتھ دیا ہے، انہوں نے کہا کہ تعلیم کے میدان میں بھی ہم مزید معاہدے کریں گے اور ایرانی و پاکستانی یونیورسٹیز کو جڑوان قرار دینے کے لئے بھی کام کیا جائے گا۔ ماشاءاللہ شاکری نے کہا کہ وہ دیگر یونیورسٹیز کے وائس چانسلرز سے بھی ملاقاتیں کریں گے، جن میں تعلیمی تعاون کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ یاد رہے کہ ایرانی سفیر ماشااللہ شاکری اپنی مدت پوری ہونے پر الوداعی ملاقاتیں کر رہے ہیں۔ 
خبر کا کوڈ : 106211
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش