0
Tuesday 10 Oct 2023 13:36

کراچی میں "جشن میلاد الصادقین علیہم السلام" کی تقریب

  • انجمن نوجوانان پاکستان اولڈ رضویہ سوسائٹی کیجانب سے منعقدہ

    انجمن نوجوانان پاکستان اولڈ رضویہ سوسائٹی کیجانب سے منعقدہ "جشن میلاد الصادقین علیہم السلام" کی پروقار تقریب

اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ شبیر حسن میثمی انجمن نوجوانان پاکستان اولڈ رضویہ سوسائٹی کی جانب سے منعقدہ "جشن میلاد الصادقین علیہم السلام" میں خصوصی طور پر شریک ہوئے۔ انہوں نے اس تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت پورا عالم رسول اکرم صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمْ کے اُس فرزند کے انتظار میں ہے، جو ان تمام مسائل و مشکلات سے نجات دہندہ ہے، ہم سب کو اِس وقت رسول اکرم صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمْ کے بتائے ہوئے اصولوں پر عمل کرنے کی ضرورت ہے، وہ اصول جو انسانیت کی فلاح و بہبود ان کی خدمت کا اصول ہے، انسانیت کی خدمت کا سب سے بڑا اصول یہ ہے کہ ہم سے کسی کو تکلیف نہ آئے۔

رسول اکرم صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمْ کا پیروکار ہمیشہ عاجزی و انکساری کو پسند کرتا ہے، سب کا احترام کرتا ہے اور سب کے حقوق کا خیال رکھتا ہے۔ دوسری بات کہ مظلوم فلسطینی عوام بہت وقت سے صیہونی ریاست اسرائیل کے ظلم و بربریت کا شکار رہی ہے، اس ظلم سے تنگ آکر اپنے اور اپنے مستقبل کو محفوظ بنانے کی خاطر اور مسجد الاقصیٰ کی حرمت کی خاطر فلسطینی مظلوم عوام یک آواز ہو کر اپنا دفاع کر رہی ہے اور ظالم کے خلاف اپنا مضبوط دفاع کرنا سب کا شرعی اور اصولی حق ہے، ہم پاکستانی عوام مظلوم فلسطینی بھائیوں کے ساتھ ہیں۔
خبر کا کوڈ : 1087381
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش