اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل صوبہ سندھ کے جنرل سیکریٹری علامہ ناظر عباس تقوی نے اندرون سندھ کے شہر ٹنڈو اللہ یار کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ایس یو سی حیدر آباد کے رہنما مولانا غلام رضا سریوال بھی ان کے ہمراہ تھے۔ ٹنڈو اللہ یار کے دورہ کے موقع پر علامہ ناظر عباس تقوی نے جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کی جانب سے منعقدہ تقریب سے بھی خطاب کیا۔ تقریب میں شیعہ علماء کونسل اور جے ایس او کے کارکنان نے شرکت کی۔