0
Tuesday 18 Sep 2012 01:36

جمعیت ریلی

  • اسلامی جمعیت طلباء کی ریلی امریکی قونصلیٹ کی جانب رواں دواں

    اسلامی جمعیت طلباء کی ریلی امریکی قونصلیٹ کی جانب رواں دواں

اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمعیت طلبہ کراچی کے زیر اہتمام توہین رسالت (ص) کے خلاف امریکی قونصل خانے کے سامنے احتجاجی مظاہرہ اور ریلی کا انعقاد کیا گیا، ریلی کا آغاز گورنمنٹ کامرس کالج سے ہوا، جس کی قیادت اسلامی جمعیت طلبہ کراچی کے ناظم وقاص اعظمٰی نے کی، ریلی میں سینکڑوں کی تعداد میں کارکنان شریک تھے، جو امریکہ مخالف نعرے لگا رہے تھے۔ پرامن ریلی کے شرکاء جب پی آئی ڈی سی پل کے قریب پہنچے تو ان پر پولیس کی جانب سے لاٹھی چارج اور شیلنگ کی گئی، جس سے جمعیت کے 20 سے زائد کارکنان زخمی ہوگئے اور 80 سے زائد کو پولیس نے حراست میں لے لیا، اسلامی جمعیت طلبہ کراچی کے ناظم وقاص اعظمٰی نے کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکی فلم نے جہاں پوری دنیا کے مسلمانوں کے جذبات کو مجروح کیا ہے وہاں پاکستان کے مسلمان طلبہ بھی اس پر اپنا احتجاج ریکارڈ کروانا چاہتے ہیں مگر پاکستان کی پولیس نے امریکہ کی پٹھو کا کردار ادا کرتے ہوئے آج کی اس ریلی کو روکنے کے لئے کراچی کے بیشتر کالجز کو صبح 11 بجے زبردستی بند کرا کے تدریسی عمل معطل کرادیا۔
 انہوں نے کہا کہ جب کراچی کے غیور طلبہ اپنا احتجاج ریکارڈ کروانے امریکن قونصل خانے پر پہنچے تو نہتے طلبہ پر تشدد کیا گیا اور ان کو قونصل خانے جانے سے روکا گیا، اسکی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے، انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ امریکہ میں بننے والی توہین رسالت (ص) پر مبنی فلم پر مکمل پابندی عائد کی جائے، حکومت پاکستان سفارتی سطح پر امریکہ سے احتجاج کرتے ہوئے تعلقات ختم کرے، سوشل میڈیا پر سے گستاخانہ فلم کو ہٹایا جائے اور اس پر مکمل پابندی لگائی جائے۔ اقوام متحدہ کے تحت توہین رسالت (ص) کو روکنے کے لئے قانون سازی کی جائے۔
خبر کا کوڈ : 196312
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

متعلقہ خبر
ہماری پیشکش