0
Thursday 23 Jan 2014 15:00

نمائش دھرنا

اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی ڈویژن اور امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کراچی ڈویژن کی جانب سے سانحہ مستونگ کے خلاف نمائش چورنگی پر احتجاجی دھرنا جاری ہے۔ دھرنے میں خواتین و بچوں سمیت شرکاء کی بڑی تعداد بھی شریک ہے۔ شرکائے دھرنا کا مطالبہ ہے کہ فی الفور خانوادہ شہداء کے مطالبات کو پورا کیا جائے اور مستونگ سمیت دیگر علاقوں میں طالبان دہشت گردوں کیخلاف فوجی آپریشن کیا جائے۔ احتجاجی دھرنے میں شرکاء لبیک یا حسین ع کے شعار بلند کررہے ہیں۔ اس موقع پر شرکاء سے مختلف مواقعوں پر علامہ سید حسن ظفر نقوی، علامہ شیخ حسن صلاح الدین، علامہ اصغر حسین شہیدی، علامہ عقیل موسیٰ، علامہ موسیٰ کریمی، علامہ علی انور جعفری، حسن ہاشمی، آل علی، علامہ مبشر حسن سمیت دیگر رہنماوں نے خطاب کیا۔ رہنماوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ نواز شریف کی حکومت نے طالبان کی کٹھ پتلی ہونے کا ثبوت دیدیا ہے، ملک میں حکومت نام کی کوئی چیز نہیں ہے، اگر حکومت وطن کی وفادار ہے تو فی الفور ملک بھر میں طالبان دہشت گردوں کیخلاف آپریشن کا اعلان کرے۔
خبر کا کوڈ : 344136
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش