0
Tuesday 30 Apr 2024 01:27

دنیا کے نقشے پر نام نہاد ناقابل شکست آج منہ چھپائے پھرتا ہے، سید علی مرتضی زیدی 

دنیا کے نقشے پر نام نہاد ناقابل شکست آج منہ چھپائے پھرتا ہے، سید علی مرتضی زیدی 
اسلام ٹائمز۔ معروف اسکالر حجتہ الاسلام والمسلمین علامہ سید علی مرتضی زیدی نے کہا ہے کہ جمہوری اسلامی کی جانب سے صیہونی رژیم پر کاری وار شکست فاش کا اعلان ہے، دنیا پر آئرن ڈوم اور مرکاوہ ٹینک جیسے ہتھیاروں کی دھاک جمانے والے آج دنیا کے نقشے پر شکست سے دوچار ہے، اسرائیل کا وجود اپنے اختتام کی حدوں پر ہے۔ ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے ملتان اسلامک کلچرل فائونڈیشن کے زیراہتمام منعقدہ '' فلسطین کی فتح پیش خیمہ ظہور امام زمانہ علیہ السلام '' سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سیمینار میں کثیر تعداد میں نوجوانوں نے شرکت کی۔ علامہ سید علی مرتضی زیدی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ نے عالمی قوانین کے مطابق ایسے وقت میں صیہونی رژیم پر حملہ کیا ہے جس کی وہ توقع نہیں رکھتا تھا، آج اسرائیل سے زبردستی لائے گئے یہودی نقل مکانی کررہے ہیں، اسرائیل میں ہونے والی انویسٹمنٹ نکالی جارہی ہے۔

ایک طرف اسرائیل کے فوجی یرغمالی ہیں تو دوسری طرف اُن کے لواحقین صدارتی محل کا گھیرائو کیے ہوئے ہیں، ایک سوال کے جواب میں اُنہوں نے کہا کہ اگر ایران فلسطین کی حمایت میں اسرائیل پر حملہ کرتا تو اس کے وہ نتائج حاصل نہ ہوتے جو آج ہو رہے ہیں، حملے کے نتیجے میں اسرائیل اپنے آپ کو مظلوم ثابت کرتا لیکن آج اسلامی جمہوریہ کی بابصیرت قیادت کے دور اندیشن فیصلے نے ثابت کردیا ہے کہ خطے کے نقشے پر اسرائیل قابل شکست ہے، آج امریکہ سمیت یورپ میں یونیورسٹی کے طالبعلم سراپا احتجاج ہیں، مظلوم فلسطینیوں کی حمایت میں سڑکوں پر ہیں، گرفتاریاں دے رہے ہیں لیکن حق گوئی کر رہے ہیں۔  

 
خبر کا کوڈ : 1132047
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش