0
Monday 7 Apr 2014 15:01

کراچی سیمینار

اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ مبارزہ کی کامیابی یا ناکامی کا دارومدار اس قیام کا راہِ خدا یا راہِ شیطان میں ہونا ہے، ہمارا قیام فقط الٰہی اصولوں کے تحت رضائے الٰہی کے حصول کیلئے ہے، آئمہ کفر کے مقابلے میں مبارزہ تاقیامت جاری رہیگا، ہمیں پاکستان میں عالمی استعماری و استکباری طاقتوں کی بغل بچہ حاکم سیاسی جماعتوں کا بھی مقابلہ کرنا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایم ڈبلیو ایم کراچی ڈویژن (شعبہ تربیت) کے تحت مسجد و امام بارگاہ مدینۃ العلم، گلشن اقبال میں منعقدہ ’’معرفت خط امام خمینی (رہ) سیمینار‘‘ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سیمینار سے ایم ڈبلیو ایم سندھ کے سیکریٹری جنرل علامہ مختار احمد امامی نے بھی خطاب کیا۔ اس موقع پر مجلس وحدت کے کارکنان اور ذمہ داران نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی۔
خبر کا کوڈ : 370037
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش