0
Saturday 18 Apr 2015 08:11

جے ایس او کے وفد کی علامہ واحدی سے ملاقات

  • راولپنڈی، جے ایس او پاکستان کے وفد کی سیکرٹری تعلیم ذیشان حیدر کی سربراہی میں علامہ عارف واحدی سے ملاقات

    راولپنڈی، جے ایس او پاکستان کے وفد کی سیکرٹری تعلیم ذیشان حیدر کی سربراہی میں علامہ عارف واحدی سے ملاقات

اسلام ٹائمز۔ جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے ایک اعلٰی سطحی وفد نے مرکزی سیکرٹری تعلیم ذیشان حیدر کی سربراہی میں راولپنڈی میں شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی جنرل سیکرٹری علامہ عارف حسین واحدی سے ملاقات کی۔ ملاقات میں سیکرٹری ایجوکیشن جے ایس او پاکستان نے مرکز کی کارکردگی رپورٹ پیش۔ مرکزی جنرل سیکرٹری شیعہ علماء کونسل پاکستان علامہ عارف واحدی کا کہنا تھا کہ مثبت انداز میں کام کو آگے بڑھایا جائے۔ تنقیدی پہلوؤں کو بھی انتہائی مثبت انداز سے حل کیا جائے، تنظیمی فعالیت کو بڑھانے کیلئے نوجوانوں کو آگے لایا جائے اور اُن کی تعلیم و تربیت کو اولین ذمہ داری سمجھا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اپنی تعلیمی پالیسی کو بہتر انداز مرتب کیا جائے اور تعلیمی اداروں میں طلباء تک اپنی دسترس کو مزید بڑھایا جائے، ہر قوم و ملت کی ترقی میں تعلیم ہی سب سے اہم ہوتی ہے اور نوجوان ہی اُس ترقی کا سبب بنتے ہیں، جے ایس او ایک مذہبی و قومی جماعت کا شعبہ ہے جس کی ذمہ داری بنتی ہے کہ طلباء کو اکٹھا کیا جائے، تاکہ درپیش مسائل کو مِل کر حل کیا جائے، اس وقت ملک میں جاری بحرانوں میں تعلیمی بحران بھی سب سے اہم ہے، اگر ہم اُس پر قابو پاکر ایک پڑھی لکھی ٹیم بناتے ہیں تو باقی بحران آسانی سے خود بخود حل ہوجائیں گے۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے جے ایس اور کی کاکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ جے ایس او کے نوجوان بہت محنت کر رہے ہیں اور کہا کہ جے ایس او کے نوجوان ہمارا سرمایہ ہیں، انشاءاللہ ہمارا بھرپور تعاون جے ایس او کے ساتھ جاری رہے گا۔  وفد میں مرکزی فنانس سیکرٹری یونس رضا عسکری، صوبائی آرگنائزر سندھ امجد علی بھمبھرو، ڈویژنل صدر راولپنڈی عبداللہ رضا اور ڈویژنل صدر گلگت مدثر رضا شامل تھے۔
خبر کا کوڈ : 455232
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش