0
Sunday 6 Nov 2016 23:00

شیعہ سنی رہنماؤں کی مشترکہ پریس کانفرنس

اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل سید ناصر عباس شیرازی، سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا، وائس آف شہداء کے چیئرمین سید فیصل رضا عابدی کے بھائی مصطفٰی عابدی اور سید جواد الحسن کاظمی نے مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ فیصل رضا عابدی، مولانا مرزا یوسف حسین سمیت تمام بے گناہ مظلوم شخصیات کو رہا نہیں کیا گیا تو ملک گیر احتجاجی تحریک چلائیں گے، وفاقی و صوبائی حکومت دہشتگردوں اور کالعدم تنظیموں کو تحفظ دے رہی ہیں، جبکہ دہشتگردی کا شکار طبقات کو نشانہ بنا رہی ہیں، بے گناہوں اور مظلوموں کو گھروں سے اٹھا کر لاپتہ کرکے قانون کی دھجیاں بکھیر رہے ہیں، فیصل رضا عابدی ملک دشمن دہشتگردوں اور کالعدم تنظیموں کے خلاف ایک انتہائی مؤثر آواز ہے، جسے وفاقی نواز حکومت اور سندھ حکومت نے مل کر دبانے کی کوشش کی ہے، لیکن پاکستان بھر کے محب وطن اہل تشیع و اہل تسنن ملک کے مولانا مرزا یوسف و دیگر مظلومین کی طرح فیصل رضا عابدی کے ساتھ کھڑے ہیں، عدالتی، سیاسی، قانونی، عوامی محاذوں پر فیصل رضا عابدی، مولانا مرزا یوسف سمیت ملک بھر کے تمام مظلومین کا دفاع کریں گے، پاکستان میں تشیع کو دیوار سے لگانے کی سازش کامیاب نہیں ہونے دینگے، پاکستان میں سعودی سفارت خانہ کی سرگرمیاں پاکستان کی دفاعی سالمیت، داخلہ و خارجہ پالیسی کے حوالے سے انتہائی تشویش ناک ہیں، مقتدر اداروں سے ہمارا مطالبہ ہے کہ پاکستان میں سعودی مداخلت کا فی الفور نوٹس لیکر اس کا سدباب کیا جائے، کیونکہ سعودی سفارت خانے اور قونصل خانوں سے دہشتگردوں کو فنڈنگ اور سپورٹ کی جا رہی ہے۔
خبر کا کوڈ : 581484
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش