0
Saturday 22 Sep 2018 00:15

پاراچنار، روز عاشورا

  • پاراچنار، روز عاشورا کا مرکزی جلوس کے تصویری مناظر

    پاراچنار، روز عاشورا کا مرکزی جلوس کے تصویری مناظر

اسلام ٹائمز۔ کرم ایجنسی بھر سمیت پاراچنار میں اسلام کی بقا کیلئے قربانی دینے والے شہدائے کربلا کی یاد میں روز عاشور کے صبح کو برآمد ہونے والا شبیہہ ذوالجناح کے جلوس پرامن طریقے سے اختتام پذیر ہوا۔ جس میں لاکھوں کی تعداد میں عزاداروں نے سینہ کوبی اور زنجیرزنی کرتے ہوئے اپنے مولا و آقا حسینؑ اور انکے دیگر جانثاروں کو خراج عقیدت پیش کی۔ اس موقع پر سکیورٹی کے سخت ترین اقدامات کیے گئے تھے، ہیلی کاپٹروں کے ذریعے فضائی نگرانی بھی کی جاتی رہی۔ تفصیلات کے مطابق آج روز عاشور کے موقع پر کرم ایجنسی کے 2 سو سے زائد امام بارگاہوں سے شہدائے کربلا کی یاد میں شبیہہ ذوالجناح کے جلوس برآمد ہوکر دوپہر کو اختتام پذیر ہوئے۔ تاہم کرم ایجنسی میں مرکزی سطح پر عزاداری کا مرکزی ماتمی جلوس پاراچنار مرکزی امام بارگاہ سے صبح کو برآمد ہوا۔ جو حسب روایت شبیہہ ذوالجناح، تعزیوں اور علم کے ہمراہ 10:00 بجے کو کرم ملیشاء پہنچ کر جلوس عزاء نے جلسے کی شکل اختیار کی اور جلسے سے مقررین نے خطاب کیا۔ وہاں سے عزاداروں کے ماتمی دستے برآمد ہوکر روایتی راستوں سے ہوتے ہوئے طوری قبرستان پہنچ گئے۔ جہاں علماء اور ذاکرین نے شہدائے کربلا کے خدمت میں عقیدت کے پھول پیش کیں۔ طوری قبرستان سے عزاداران سید الشہداء روانہ ہوکر سینہ کوبی کرتے ہوئے نماز جمعہ کو باجماعت ادا کرنے کیلئے مرکزی امام بارگاہ پہنچ گئے۔ مرکزی امام بارگاہ میں مرکزی جامع مسجد کے نائب پیش امام علامہ آرمان علی نے جمعے کے خطبے پڑھے۔ عزاداروں نے علامہ آرمان علی آغا کی اقتداء میں نماز جمعہ ادا کی۔ نماز عصر ختم ہوتے ہی عزاداروں نے شہدائے کربلا کے ساتھ اظہار محبت کیلئے خوب زنجیر زنی کی۔ زنجیرزنی کے بعد 12:50 کو عزاداران شہدائے کربلا آہ و بکا کے ساتھ سر پر ماتم کرتے ہوئے مرکزی امام بارگاہ سے برآمد ہوکر اپنی مقررہ راستوں سے ہوتے ہوئے تاریخی مقام ہزارہ قبرستان کی طرف گامزن ہوئے۔ واضح رہے کہ کرم ایجنسی بھر کے دیہاتوں میں امام بارگاہوں سے برآمد ہونے والے سارے ماتمی جلوس دوپہر کو اختتام پذیر ہوتے ہیں اور دیہاتوں سے ہزاروں کی تعداد میں مومنین ہزارہ قبرستان کے جلسے میں شریک ہوجاتے ہیں۔ جہاں پر پاراچنار کے حالات کے علاوہ ملت تشیع کے دیگر مسائل کو بیان کیا جاتاہے۔ چنانچہ 3:00 بجے کو مرکزی امام بارگاہ سے برآمد ہونے والا جلوس نے علم، تعزیوں اور شبیہہ ذوالجناح کے ہمراہ ہزارہ قبرستان پہنچ کر جلسے کی شکل اختیار کی۔ دریں اثنا موسالادھار بارش اور ژالہ باری شروع ہوئی، لیکن امام حسینؑ اور دیگر مظلوم شہدائے کربلا کی عشق میں سرشار لاکھوں کی تعداد میں عزاداروں نے بارش اور ژالہ باری کی پروا کیے بغیر خوب سینہ کوبی کی۔ اس طوفان کے دوران سیکرٹری انجمن حسینیہ اور مولانا الطاف حسین نے خطاب کیا۔ اور مومنین اپنے جگہوں سے بغیر ہلنے کے مجلس کو تسلی کے ساتھ سن کر عزداری کے آداب کا پورا پورا خیال رکھا۔
 
ہزارہ قبرستان سے عزاداروں کی ماتمی دستے برآمد ہوئے اور عزاداران سید الشہداء علم، تعزیوں اور شبیہہ ذوالجناح کے ہمراہ سینہ کوبی کرتے ہوئے مرکزی امام بارگاہ کیطرف گامزن ہوئے۔ یوں پاراچنار کا مرکزی جلوس عزاء شام 8:30 بجے واپس مرکزی امام بارگاہ پہنچ کر اختتام پذیر ہوا اور مرکزی امام بارگاہ میں شام غریبان کا انعقاد کیا گیا۔ یاد رہے کہ جلوس کے راستے میں آئی ایس او کیجانب ڈینڈو چمن کے قریب نماز مغربین باجماعت کا اہتمام کیا گیا تھا، جس میں سینکڑوں عزاداروں نے مغربین کی نماز باجماعت ادا کی۔ 

جلوس کے راستوں پر مقامی لوگوں اور پاک فوج کی جانب سے عزاداروں کے لئے چائے، شربت، یخنی اور پانی کی سبیلیں لگادی گئی ہیں۔ زنجیرزنی کے زخمیوں کیلئے ہیڈکوارٹر ہسپتال عملہ، پاک فوج، ایدھی اور دیگر شوسل ویلفئیرٹرسٹ کیطرف سے مختلف جگہوں پر میڈیکل کیمپس کا انعقاد کیا گیا تھا۔ اور شدید زخمیوں کو ہیڈکوارٹر ہسپتال، ایدھی اور دیگر شوسل ویلفئیرتنظیموں کی ایمبولینس سروس کے ذریعے ہیڈکوارٹر ہسپتال پہنچایا جاتا تھا۔ 
پاک فوج کیجانب سے جلوسوں کی حفاظت کیلئے ضلع بھر ميں سخت سکیورٹی انتظامات کئے گئے ہيں۔ جلوس میں شریک ہونے والوں کی مختلف مقامات پر تلاشی لی جاتی تھی۔ نیز فضائی نگرانی بھی ہیلی کاپٹروں کے ذریعے کی جاتی رہی۔ پاک افغان سرحد کو بھی سیل کردی گئی ہے اور نویں و دسویں محرم کو تمام موبائل سروس اور انٹرنیٹ سروس بند کردی گئی۔ دور دراز علاقوں کے لوگوں کو شہر پہنچانے کیلئے خصوصی شٹل سروس کا بھی بندوبست کیا گیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 751335
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش