0
Thursday 18 Oct 2018 17:47

دیوسائی، بابوسر میں پاک فوج کا ریسکیو آپریشن

  • دیوسائی اور بابوسر میں پھنسے افراد کو نکالنے کیلئے پاک فوج کا ریسکیو آپریشن

    دیوسائی اور بابوسر میں پھنسے افراد کو نکالنے کیلئے پاک فوج کا ریسکیو آپریشن

اسلام ٹائمز۔ شدید برفباری کے باعث دیوسائی اور لولوسر بہسل میں پھنسے درجنوں افراد کو پاک فوج کے خصوصی ریسکیو آپریشن کے ذریعے نکال لیا گیا، دیوسائی میں جرمن خاتون سمیت 11 افراد پھنسے ہوئے تھے، جنہیں پاک فوج کے ہیلی کاپٹر کے ذریعے بحفاظت نکال لیا گیا ہے، ترجمان گلگت بلتستان حکومت فیض اللہ فراق نے اسلام ٹائمز کو بتایا کہ دونوں جگہوں پر پھنسے ہوئے افراد کے ریسکیو آپریشن کی فورس کمانڈر گلگت بلتستان میجر جنرل احسان محمود نے براہ راست نگرانی کی، جس پر گلگت بلتستان حکومت پاک فوج کے شکرگزار ہے۔ انہوں نے کہا کہ بہسل اور بابوسر ٹاپ پر پھنسے ہوئے مزید افراد کو نکالنے کیلئے ریسکیو آپریشن جاری ہے، صوبائی حکومت نے پاک فوج سے تعاون مانگا تھا، جس کے بعد پاک فوج کے دو ہیلی کاپٹر چلاس ایئرپورٹ پرموجود ہیں، تاہم خراب موسم کی وجہ سے کچھ مشکلات پیش آرہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پہلی شفٹ میں 7 بچے اور 6 خواتین کو نکالا گیا، دوسری شفٹ کیلئے ہیلی کاپٹر روانہ کر دیا گیا ہے۔ بہسل اور گٹی داس میں پھنسی ہوئی 14 خواتین اور بچوں کو نکال لیا گیا ہے۔ فیض اللہ فراق نے کہا کہ 15 سے 20 لوگ اب بھی بہسل کے آس پاس موجود ہیں، تاہم ان کو کوئی خطرہ نہیں، ضلعی انتظامیہ نے خوراک کے پیکٹس اور کمبل پہنچا دیئے ہیں، موسم نے اجازت دی تو باقی افراد کو بھی نکال لیا جائے گا، واضح رہے کہ بابوسر بہسل کے مقام پر چلاس سے تعلق رکھنے والے کئی خاندان قیمتی پتھر نکالنے کیلئے موجود تھے، یہ لوگ ہر سال یہاں لیز حاصل کرکے قیمتی پتھر نکالنے جاتے ہیں، سال کے آخر میں واپس آجاتے ہیں، کیونکہ موسم اجازت نہیں دیتا، تاہم رواں سال وقت سے پہلے شدید برفباری کے نتیجے میں یہ لوگ وہاں پھنس کر رہ گئے، شہر سے دور ہونے کی وجہ سے ان کی زندگیوں کو خطرات لاحق تھے، جس کے پیش نظر پاک فوج نے خصوصی ریسکیو آپریشن کیا۔ دوسری جانب دیوسائی میں ایک جرمن خاتون سیاح ، 4 پنجاب سے تعلق رکھنے والے سیاح اور وائلڈ لائف کے پانچ ملازمین بھی شدید برف باری کے بعد پھنسے ہوئے تھے، ضلعی انتظامیہ نے ریسکیو ٹیمیں کل ہی روانہ کر دی تھیں، تاہم پاک فوج نے فوری نوٹس لیتے ہوئے ان تمام افراد کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے بحفاظت نکال لیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 756659
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش