اسلام ٹائمز۔ فقیہ عالی قدر آیۃ اللہ الشیخ محمد آصف محسنی رحمہ اللہ کے المناک انتقال کی مناسبت سے جامعۃ الکوثر اسلام آباد میں مجلسِ ترحیم منعقد ہوئی۔ اسلام آباد میں منعقد ہونیوالی مجلس ترحیم میں علامہ محسن نجفی، علامہ افتخار حسین نقوی، ثاقب اکبر سمیت برجستہ شخصیات نے شرکت کی اور اظہار خیال کیا۔