اسلام ٹائمز۔ کرونا وائرس کی وجہ سے بے روزگار ہونیوالے مستحقین تک امداد پہنچانے کیلئے وزیراعظم عمران خان نے ٹائیگر فورس بنانے کا اعلان کیا اور اس کی لانچنگ کی تقریب گورنر ہاوس لاہور میں منعقد ہوئی۔ تقریب میں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار، گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور اور وزیراعظم عمران خان سمیت وفاقی اور صوبائی حکام نے شرکت کی۔ اس موقع پر وزیراعظم کو ٹائیگر فورس اور امدادی سرگرمیوں کے متعلق بریفنگ دی گئی۔