0
Friday 1 Jan 2021 18:26

تہران یونیورسٹی میں شہید کمانڈرز کی پہلی برسی کی عالیشان تقریب

اسلام ٹائمز۔ گذشتہ سال کی ابتداء میں اپنے سفارتی مشن کے دوران عراقی سرزمین پر امریکی دہشتگردانہ ٹارگٹ کلنگ میں شہید ہونے والے ایرانی سپاہ قدس کے سابق کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی، ان کے میزبان عراقی حشد الشعبی کے ڈپٹی کمانڈر ابومہدی المہندس اور رفقاء کی پہلی برسی کے حوالے سے ایرانی دارالحکومت تہران میں ایک عالیشان تقریب منعقد ہوئی۔ "مردِ میدان" کے عنوان سے تہران یونیورسٹی میں منعقد ہونے والی اس تقریب سے ایرانی چیف جسٹس سید ابراہیم رئیسی، سپاہ قدس کے کمانڈر جنرل اسمعیل قاآنی، حزب اللہ لبنان کی ایگزیکٹو کمیٹی کے سربراہ سید ہاشم صفی الدین، حشد الشعبی عراق کے سربراہ فالح الفیاض اور شامی مفتی اعظم شیخ احمد بدرالدین حسون سمیت اسلامی مزاحمتی محاذ کی متعدد اعلی شخصیات نے خطاب کیا۔ اس تقریب میں ایرانی اعلی عسکری و عوامی قیادت، وزراء، غیر ملکی سفراء اور شہداء کے خاندانوں نے بھی بطور خاص شرکت کی۔
خبر کا کوڈ : 907580
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش