0
Saturday 27 Apr 2024 18:43

سندھ کے عوام کی جمہوریت کیلئے دی گئی قربانیاں رائیگاں ہونے نہیں دینگے، وزیراعلیٰ سندھ

سندھ کے عوام کی جمہوریت کیلئے دی گئی قربانیاں رائیگاں ہونے نہیں دینگے، وزیراعلیٰ سندھ
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ27 اپریل سندھ کی پارلیمانی تاریخ کا بہت اہم دن ہے، سندھ اسمبلی کے قیام کے نتیجہ میں پاکستان کا قیام ممکن ہوا۔ ترجمان وزیراعلی سندھ عبد الرشید چنا نے کہا کہ 27 اپریل 1937ء کو سندھ اسمبلی کا سب سے پہلا اجلاس منعقد ہوا تھا۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ بمبئی سے علیحدگی کے بعد سندھ ایک اسٹیٹ کے طور پر وجود میں آیا، قانون ساز اسمبلی کے قیام سے سندھ میں جمہوری و پارلیمانی سیاست کی ابتدا ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ سندھ اسمبلی کے قیام کے نتیجہ میں پاکستان کا قیام ممکن ہوا، پیپلز پارٹی جمہوری روایات کو قائم رکھنے کے لیے کام کررہی ہے، جمہوری اداروں کی مضبوطی کے لیے پیپلز پارٹی نے قربانیاں دی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم سندھ کے عوام کی جمہوریت کے لیے دی گئی قربانیوں کو رائیگاں ہونے نہیں دیں گے۔ وزیراعلی سندھ نے اراکین اسمبلی، سندھ کے عوام اور دنیا بھر کے جمہوری اداروں کو مبارک باد بھی پیش کی۔
خبر کا کوڈ : 1131529
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش