0
Sunday 28 Feb 2021 17:25

حق دو کراچی کو، جماعت اسلامی کے تحت احتجاج

اسلام ٹائمز۔ جماعتِ اسلامی کراچی کی ’حقوقِ کراچی تحریک مہم‘ کے تحت نیو ایم جناح روڈ اسلامیہ کالج کے قریب احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ احتجاجی مظاہرے میں بڑی تعداد میں کارکنان نے شرکت کی۔ احتجاجی شرکاء سے خطاب میں امیرِ جماعتِ اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ 4 کروڑ کی آبادی والا شہر مکمل تباہ ہوگیا۔ انہوں نے کہا کہ دیگر شہروں میں ترقیاتی کام دیکھ کر خوشی ہوتی ہے، جبکہ کراچی میں کوئی منصوبے مکمل نہیں ہو رہے، 162 ارب کے پیکیج کا اعلان ہوا پر کچھ نہیں ملا، کراچی کے حقوق کی بحالی تک واپسی ناممکن ہے، واپسی کا فیصلہ بعد میں کریں گے، یہ شہر اور یہ ملک ہمارا ہے، اس کا سودا نہیں ہونے دیں گے، 14 مارچ کو قائد آباد سے گورنر ہاؤس تک ریلی نکالی جائے گی۔
خبر کا کوڈ : 918869
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش