0
Sunday 4 Apr 2021 03:44

کراچی دھرنے میں جشن انوار شعبان

اسلام ٹائمز۔ جبری گمشدہ شیعہ عزاداروں کی عدم بازیابی کے خلاف جوائنٹ ایکشن کمیٹی فار شیعہ مسنگ پرسنز کے زیر اہتمام مرکزی احتجاجی دھرنا بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح رحمتہ اللہ علیہ کے مزار کے سامنے دوسرے روز بھی جاری رہا۔ دھرنے میں جشن انوار شعبان کا انعقاد کیا گیا جس سے علامہ سید احمد اقبال رضوی، علامہ ناظر عباس تقوی، علامہ باقر عباس زیدی، علامہ صادق جعفری، علامہ مبشر حسن، علامہ ڈاکٹر عقیل موسیٰ، علامہ حیدر عباس عابدی، مولانا نشان حیدر ساجدی، مولانا سجاد مہدوی، مولانا ہادی ولایتی، مولانا ملک غلام عباس و دیگر علمائے کرام، اکابرین ملت نے خطاب کیا جبکہ معروف نوحہ و منقبت خواں شجاع رضوی، شادمان رضا علی مہدی و دیگر نے بارگاہ امامت میں نذرانہ عقیدت پیش کیا۔ احتجاجی دھرنے میں مسنگ پرسنز کے خانوادوں کے اہل خانہ، معصوم بچوں، شیعہ تنظیمات کے عہدیداران اور شیعیان حیدر کرار (ع) کی بڑی تعداد رات گئے تک مکمل ملی بیداری کے ساتھ احتجاجی دھرنے میں شریک رہی۔ دھرنا اب بھی تاحال جاری ہے۔
خبر کا کوڈ : 925104
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش