0
Wednesday 28 Jul 2021 14:55

جامعۃ الکوثر اسلام آباد میں شیعہ علماء کا اجتماع

اسلام ٹائمز۔ جامعۃ الکوثر اسلام آباد میں استقبال محرم الحرام کے سلسلہ میں ملک بھر سے علمائے کرام نے شرکت کی۔ علامہ سید ساجد علی نقوی، حافظ سید ریاض حسین نجفی اور مفسرِ قرآن علامہ شیخ محسن علی نجفی کی دعوت پر نامور علماء کرام و خطباء عظام کا ایک اہم اجتماع جامعۃ الکوثر میں منعقد ہوا۔ علمائے کرام نے عزاداری کے فروغ اور تحفظ کیلئے تجاویز پیش کیں۔ اجتماع کے اختتام پر اعلامیہ پیش کیا گیا، جس کے مطابق وطن عزیز پاکستان کے تحفظ اور اس میں بسنے والے مختلف مسالک و مذاہب کے پیروکاروں میں باہمی اُلفت و وحدت کی اہمیت پر زور دیا جائے گا۔ بے گناہ مومنین کو فورتھ شیڈول میں شامل کرنے کے عمل کو فوری طور پر روکنے کا مطالبہ کیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 945585
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش