0
Saturday 25 Jun 2022 22:57

دعاگو ہوں کہ فاروق ستار اور ان کے دوست ایک نکتے پر یکجا ہوجائیں، خواجہ سعد رفیق

دعاگو ہوں کہ فاروق ستار اور ان کے دوست ایک نکتے پر یکجا ہوجائیں، خواجہ سعد رفیق
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر ریلوے و ہوا بازی خواجہ سعد رفیق نے سینئر سیاست دان فاروق ستار کے حوالے سے اعتراف  کرتے ہوئے کہا کہ یہ سیاست دان نہیں سیاسی دانشور ہیں۔ خواجہ سعد رفیق نے ایم کیو ایم بحالی کمیٹی کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار کی رہائش گاہ پہنچ کر ان کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کی۔ اس موقع پر فاروق ستار نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خواجہ سعد رفیق میری والدہ کے انتقال پر تعزیت کے لئے آئے، ان سے میری طویل سیاسی رفاقت ہے۔ فاروق ستار نے کہا کہ کل شہباز شریف نے بھی مجھے فون کرکے تعزیت کی تھی، سیاسی لوگ ملتے ہیں تو تھوڑی بہت سیاست پر بھی بات کی جاتی ہے، ملک مختلف بحرانوں سے دوچار ہے، تمام سیاسی جماعتوں کے اکابرین کو سر جوڑ کر بیٹھنا چاہیئے۔

انہوں نے کہا کہ ملکی معیشت کے حوالے سے میثاق معیشت پر عمل ضروری ہے۔ خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ فاروق ستار میرے بڑے بھائی کی طرح ہیں، پارلیمانی سیاست میں ان سے اختلاف بھی کیا اور اتفاق بھی کیا، جب اختلاف کے شعلے بلند تھے تب بھی ہم بات کرتے تھے۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ وہ دعاگو ہیں کہ فاروق ستار اور ان کے دوست ایک نکتے پر یکجا ہوجائیں، تاکہ کراچی اور سندھ کے شہری علاقوں کی آواز مزید مضبوط ہوسکے۔
خبر کا کوڈ : 1001114
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش