0
Tuesday 28 Jun 2022 23:34

ڈیزل جنریٹر کے نام پر ایک ارب روپے کی کرپشن کی گئی، حفیظ الرحمن

ڈیزل جنریٹر کے نام پر ایک ارب روپے کی کرپشن کی گئی، حفیظ الرحمن
اسلام ٹائمز۔ سابق وزیر اعلیٰ گلگت و صوبائی صدر نون لیگ حافظ حفیظ الرحمن نے کہا ہے کہ جی بی میں ڈیزل جنریٹرز کے نام پر ایک ارب روپے کی کرپشن کی گئی۔ رواں سال سردیوں کے سیزن میں لوڈشیڈنگ کے خاتمے کے نام پر لائے جانے والے ڈیزل جنریٹر کے نام پر ایک ارب روپے کرپشن کی نذر ہو گئے لیکن ذمہ داروں سے کوئی پوچھنے والا نہیں۔ سکردو میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سابق وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ یہاں بڑی کرپشن ہو رہی ہے، ساری تقرریاں غیر قانونی ہو رہی ہیں، لوٹ مار کا بازار گرم ہے، ہر طرف افراتفری کا ماحول ہے۔ اچھے اور ایماندار افسران کو ایک ماہ کیلئے بھی عہدے پر رہنے نہیں دیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ تھرمل بجلی کے معاملے پر بڑے مالیاتی کرپشن کی تحقیقات چاہتے ہیں۔ اگر تحقیقات کی گئی تو بڑے بڑوں کی بے ایمانی سامنے آجائے گی، ہم چاہتے ہیں کہ اداروں کو ٹھیک طریقے سے کام کرنے دیں اور اداروں کے معاملات میں صوبائی حکومت مداخلت نہ کرے۔
خبر کا کوڈ : 1001676
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش