0
Friday 1 Jul 2022 22:22

ریاض پیرزادہ کی لاپتا افراد کے کلبھوشن یادیو یا کچھ پڑوسی ممالک سے رابطے سے متعلق بیان کی تردید

ریاض پیرزادہ کی لاپتا افراد کے کلبھوشن یادیو یا کچھ پڑوسی ممالک سے رابطے سے متعلق بیان کی تردید
اسلام ٹائمز ۔ وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق ریاض پیرزادہ نے اتوار کو جاری کیے گئے اپنے اس بیان کی تردید کی ہے کہ حراست میں لیے گئے کچھ لاپتا افراد بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو یا کچھ پڑوسی ممالک سے رابطے میں تھے۔ نجی ٹی وی کو حالیہ انٹرویو میں دیے گئے اپنے ریمارکس کی وضاحت کرتے ہوئے ریاض پیرزادہ نے کہا کہ ان کا یہ کہنا تھا کہ لاپتا افراد کے معاملے کو ان کی وزارت اکیلے حل نہیں کر سکتی، کیونکہ یہ تفتیشی اتھارٹی نہیں ہے۔ وزارت کی جانب سے جاری بیان میں مزید کہا گیا کہ لاپتا افراد سے متعلق بل متعلقہ قائمہ کمیٹیوں میں زیر غور ہے تاہم یہ بات قابل ذکر ہے کہ وزارت کے سیکریٹری پہلے ہی کسی بھی پینل میں بل کے زیر بحث ہونے کے بارے میں لاعلمی کا اظہار کر چکے ہیں۔

حالیہ اجلاس کے دوران سیکریٹری نے اپنے مؤقف پر قائم رہتے ہوئے کہا کہ ان کی وزارت ایسے کسی بھی بل کے بارے میں لاعلم ہے بلکہ وزارت داخلہ اور پارلیمانی امور سے کہا گیا ہے کہ وہ اس معاملے کا پتا لگائیں۔ نجی ٹی وی کو دیا گیا ریاض پیرزادہ کا انٹرویو متنازع ریمارکس پر مشتمل ہے جس میں وزیر نے واضح طور پر کہا تھا کہ کچھ لاپتا افراد یادیو یا پڑوسی ممالک سے رابطے میں تھے۔ ریاض پیرزادہ نے کہا کہ وزارت انسانی حقوق نے لاپتا افراد کے معاملے کو حل کرنے کے لیے ایک بل اور تجاویز پارلیمنٹ کو بھجوائی تھیں اور اب یہ پارلیمانی کمیٹیوں میں زیر بحث آنے کے باوجود وزارت داخلہ کے پاس ہے، وزیر نے امید ظاہر کی کہ کمیٹیاں جلد ہی اپنی بات چیت مکمل کر لیں گی اور اس سلسلے میں کسی غیر ملکی ایجنڈے پر عمل نہیں کیا جائے گا۔

علاوہ ازیں سابق وزیر انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری نے نجی ٹی وی کو بتایا کہ انہوں نے لاپتا افراد کے بل کا معاملہ آرمی چیف اور آئی ایس آئی کے متعلقہ حکام کے ساتھ اٹھایا تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ مجھے انہیں اس بات پر قائل کرنے میں تین سال لگے کہ لوگوں کو اٹھانے کا اس طرح کا عمل ختم ہونا چاہیے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ کچھ غیر مرئی قوتوں نے بل میں بعض ترامیم کو شامل کرنے کی کوشش کی اور بعد میں قانون سازی کے مسودے کو عملی شکل نہیں دی جا سکی۔
خبر کا کوڈ : 1002186
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش