0
Friday 26 Apr 2024 18:36

لکی مروت، شادی کی تقریب میں فائرنگ سے 6 افراد جاں بحق

لکی مروت، شادی کی تقریب میں فائرنگ سے 6 افراد جاں بحق
اسلام ٹائمز۔ لکی مروت کے گاؤں خانذادخیل میں شادی کی تقریب کے دوران فائرنگ سے 6 افراد جاں بحق ہو گئے۔ اسلام ٹائمز کے مطابق لکی مروت کے گاؤں خانذادخیل میں شادی کی تقریب کے دوران فائرنگ سے 6 افراد جاں بحق ہو گئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ شادی کے پروگرام میں مخالفین نے حملہ کیا، مخالفین کی اندھا دھند فائرنگ سے بچوں سمیت 6 افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے جب کہ 7 زخمیوں کو نزدیکی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کا تعلق گاؤں غزنی خیل سے ہے جب کہ حملہ آوروں سے مقتولین کی دیرینہ دشمنی تھی۔ افسوسناک واقعے کے بعد اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 1131278
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش