0
Thursday 7 Jul 2022 13:56

ڈی آئی خان، پی ایس ٹی بھرتیوں میں بے ضابطگیوں پر نوجوانوں کا احتجاج 

ڈی آئی خان، پی ایس ٹی بھرتیوں میں بے ضابطگیوں پر نوجوانوں کا احتجاج 
اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں ایلمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن پی ایس ٹی بھرتیوں کے لئے اشتہار میں جس طرح سیٹوں کی تقسیم کی گئی اب کمیٹی ممبران اپنی مرضی سے کونسلز کے مختلف حصوں کو ضم کر رہے ہیں، جس سے مختلف نوجوانوں کا میرٹ متاثر ہو رہا ہے۔ متاثرہ نوجوانوں نے میڈیا کو بتایا کہ انکی یونین کونسل 5 کو دو حصوں میں تقسیم کرکے سیٹیں Advertise کی گئیں، پہلی میرٹ لسٹ بھی الگ بنی لیکن اب فائنل کا وقت آیا تو افسران اپنی مرضی کرتے ہوئے کونسل کے مختلف حصوں کو ضم کر رہے ہیں۔ متاثرہ نوجوانوں نے سیکرٹری ایجوکیشن، ڈائریکٹر ایجوکیشن سمیت ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ڈیرہ اسماعیل خان مسرت حسین بلوچ سے ایکشن لینے کی اپیل کر ہے اور حقوق نہ ملنے پر احتجاج سمیت دیگر قانونی کارروائی کا اعلان کیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 1003123
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش