0
Friday 22 Jul 2022 11:24

لاپیڈ کو اسرائیلی وزیراعظم بننے پر بحرین کی مبارکباد

لاپیڈ کو اسرائیلی وزیراعظم بننے پر بحرین کی مبارکباد
اسلام ٹائمز۔ بحرین کے ولی عہد نے نومنتخب صیہونی وزیراعظم کو فون کرکے عہدہ سنبھالنے کی مبارک باد دی۔ تفصیلات کے مطابق، بحرین کے ولی عہد اور وزیراعظم ''سلمان بن حمد آل خلیفہ'' نے نومنتخب صیہونی وزیراعظم یائیر لاپیڈ کو فون کرتے ہوئے ''تل ابیب'' اور ''منامہ'' کے مابین تعلقات اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ بحرین کے ولی عہد نے ٹیلیفونک گفتگو میں یائیر لاپیڈ کو اسرائیل کا وزیراعظم منتخب ہونے کی مبارک باد دی، جبکہ یائیر لاپیڈ نے اپنے ٹویٹر اکاوؑنٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ بحرین کا شمار مشرق وسطیٰ میں اسرائیل کے اہم اتحادیوں میں ہوتا ہے۔ لاپیڈ نے مزید لکھا کہ میں نے آج بحرین کے ولی عہد اور وزیراعظم ''سلمان بن حمد آل خلیفہ'' سے بات کی اور انہیں امریکی صدر بائیڈن کے ساتھ اپنی بات چیت سے آگاہ کیا، اس کے علاوہ ہم نے دونوں حکومتوں کے درمیان تمام شعبوں میں تعلقات کو وسعت دینے کے لئے مشاورت کی۔

یاد رہے کہ اس سال کے اوائل میں 28 جنوری کو منامہ میں اسرائیل کا سفارت خانہ کھولنے کے بعد لاپیڈ نے دعویٰ کیا ہے کہ تل ابیب اور منامہ کے درمیان تعلقات ''ابراہیم معاہدے'' پر دستخط ہونے کے بعد سے زیادہ پروان چڑھے ہیں۔ صیہونی وزیراعظم کی جانب سے بحرین کو مڈل ایسٹ میں اسرائیل کا اہم اتحادی قرار دیا گیا ہے جبکہ واشنگٹن کے ایک تھنک ٹینک نے گذشتہ سوموار کو مارچ میں کئے گئے ایک سروے کے نتائج جاری کرتے ہوئے بتایا کہ پچیس فیصد بحرینی اسرائیل سے تعلقات بحال کرنے کے حق میں ہیں جبکہ اکہتر فیصد مذاکراتی عمل کے خلاف ہیں۔
خبر کا کوڈ : 1005403
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش