0
Tuesday 7 May 2024 01:42

شہباز شریف نے گندم سکینڈل پر وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس آج طلب کر لیا

شہباز شریف نے گندم سکینڈل پر وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس آج طلب کر لیا
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس آج طلب کر لیا، کابینہ گندم سکینڈل کی تحقیقات پر پیشرفت کا جائزہ لے گی۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس آج صبح 11 بجے وزیراعظم ہاؤس میں ہو گا۔ اجلاس کی صدارت وزیر اعظم شہباز شریف کریں گے۔ کابینہ گندم درآمد سکینڈل کی تحقیقات میں پیشرفت کا جائزہ لے گی۔ اجلاس میں ملک کی معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ ای سی سی کے فیصلوں کی توثیق بھی کی جائے گی۔

ذوسری جانب وفاقی وزیر صنعت و پیداوار رانا تنویر حسین نے درآمد کی جانے والی گندم میں کیڑوں کی نشاندہی پر 3 رکنی انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی، کمیٹی کی سربراہی فوڈ کمشنر سید وسیم الحسن کریں گے۔ کمیٹی کیڑوں والی گندم درآمد کرنے کی تحقیقات کرے گی۔ وفاقی وزیر صنعت و پیداوار رانا تنویر حسین میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ تحقیقاتی کمیٹی ناقص اور کیڑوں والی گندم کی درآمد پر ایک جامع رپورٹ پیش کرے گی۔ ناقص اور غیر معیاری گندم کی درآمد میں کون ملوث ہے اس کی شفاف تحقیقات کی جائے گی۔
خبر کا کوڈ : 1133261
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش