0
Tuesday 2 Aug 2022 21:44

آئی ایس او کراچی کے وفد کی علماء کرام سے ملاقاتیں، قومی مسائل پر گفتگو

آئی ایس او کراچی کے وفد کی علماء کرام سے ملاقاتیں، قومی مسائل پر گفتگو
اسلام ٹائمز۔ ماہ محرم الحرام کی مناسبت سے امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کراچی ڈویژن کے وفد کی ڈویژنل صدر محمد دیباج عابدی کی سربراہی میں شہر بھر میں علماء کرام سے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے۔ تفصیلات کے مطابق آئی ایس او رہنماؤں نے مرکزی ایڈشنل سیکریٹری جنرل شیعہ علماء کونسل مولانا ناظر عباس تقوی، مولانا حسن ظفر نقوی، مولانا علی رضا رضوی، مولانا ذکی باقری سے ان کی رہائشگاہ پر ملاقاتیں کیں۔ ملاقات کے موقع پر ایام عزا میں کراچی بھر میں منعقد ہونے والی مجالس عزا، تعلیمی اداروں میں یوم حسین (ع) کا انعقاد، نماز دوران مرکزی جلوس اور خصوصا قومی مسائل کے حوالے سے گفتگو کی۔

اس موقع پر علماء کرام نے آئی ایس او کی جانب سے سال بھر کی جانے والی تعلیمی کاوشوں کو سرہاتے ہوئے آئی ایس او کے ساتھ اپنے پورے تعاون کی یقین دہانی کروائی۔ آئی ایس او وفد میں ڈویژن صدر محمد عابدی، نائب صدر مصطفی رئیسی، جنرل سیکریٹری ظفر حیدر، محمد حیدر نقوی اطلاعات سیکریٹری، انچارج برائے ہروفیشنل ادارہ جات مزمل حسین، انچارج برائے محبین سلمان رضا شامل تھے۔
خبر کا کوڈ : 1007286
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش