0
Friday 5 Aug 2022 05:47

نون لیگ اور پیپلزپارٹی کی عام انتخابات کیلئے مشروط آمادگی

حکومتی جماعتوں کیجانب سے کے پی اور پنجاب اسمبلی تحلیل کرنے کی شرط رکھی گئی ہے
نون لیگ اور پیپلزپارٹی کی عام انتخابات کیلئے مشروط آمادگی
اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ نون اور پاکستان پیپلز پارٹی نے ملک میں عام انتخابات کیلئے مشروط آمادگی ظاہر کر دی۔ میڈیا نیوز کے مطابق نون لیگ اور پیپلزپارٹی نے ملک میں عام انتخابات کروانے کیلئے مشروط آمادگی ظاہر کر دی ہے، حکومتی جماعتوں کی جانب سے خیبر پختونخواہ اور پنجاب اسمبلی تحلیل کرنے کی شرط رکھی گئی ہے۔ حکومتی ارکان نے ٹاک شوز میں انتخابات کیلئے مشروط آمادگی کا اظہار کیا ہے، وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے ایک ٹاک شو میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گارنٹی دیتا ہوں کہ پاکستان تحریک انصاف کے پی اور پنجاب اسمبلی تحلیل کرے، ہم قومی اسمبلی تحلیل کردینگے۔ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ کے پی اور پنجاب اسمبلی تحلیل کریں اور قومی اسمبلی میں دیئے گئے استعفوں کی تصدیق کرا دیں، ایسی صورت میں یقین دہانی کراتا ہوں کہ ضمنی الیکشن نہیں عام انتخابات ہونگے۔

رانا ثناء اللہ نے کہا کہ داعی رہے ہیں کہ اپوزیشن قومی اسمبلی سے چلی جائے تو ضمنی الیکشن ممکن نہیں، پی ٹی آئی مخلص ہے تو صبح اسمبلیاں توڑیں اور عام انتخابات کی طرف بڑھیں۔ پی پی رہنماء لطیف کھوسہ نے کہا کہ پی ٹی آئی آج کے پی اور پنجاب اسمبلی تحلیل کرے، ہم کل جنرل الیکشنز کا اعلان کر دینگے۔ دوسری جانب پی ٹی آئی نے چیف الیکشن کمشنر سلطان سکندر راجہ کو ہٹانے اور قومی اسمبلی کو تحلیل کرنے کا مطالبہ کیا ہے، پی ٹی آئی ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں مطالبات مان لیے گئے تو ہم کے پی اور پنجاب اسمبلی تحلیل کر دینگے۔
خبر کا کوڈ : 1007696
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش