0
Saturday 6 Aug 2022 21:33

پاکستان میں صرف حکمرانوں کے بچوں کا مستقبل محفوظ ہے، سراج الحق

پاکستان میں صرف حکمرانوں کے بچوں کا مستقبل محفوظ ہے، سراج الحق
اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی امیر سراج الحق نے کہا ہے کہ جاگیردار، وڈیرے اور کرپٹ سرمایہ دار اقتدار کو اپنا حق سمجھتے ہیں اور پاکستان میں صرف حکمرانوں کے بچوں کا مستقبل ہی محفوظ ہے۔ امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا جے آئی یوتھ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ وقت کے جبر کی وجہ سے نوجوان مایوس ہو گئے، وہ اب کھڑے ہوں اور اپنے حقوق کے لیے نااہل حکمرانوں کے خلاف بھرپور جدوجہد کا آغاز کرے۔ جماعت اسلامی کے امیر کا کہنا تھا کہ جاگیردار، وڈیرے اور کرپٹ سرمایہ دار اقتدار کو اپنا حق سمجھتے ہیں، عام پڑھے لکھے نوجوان کی ترقی اور خوشحالی میں حکمران بڑی رکاوٹ ہیں، جس کی وجہ سے عام نوجوانوں کے لیے میرٹ پر آگے بڑھنے کے مواقع ختم ہوگئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں صرف حکمرانوں کے بچوں کا مستقبل محفوظ ہے جبکہ یونیورسٹی ڈگری ہولڈرز درجہ دوم کی نوکریوں کی تلاش میں مارے مارے پھرتے ہیں۔ سراج الحق نے مزید کہا کہ ان ساری خرابیوں کی وجہ موروثیت اور ون مین شو کی سیاست ہے، جس کا خاتمہ بہت ضروری ہے، اس کے لیے جماعت اسلامی میدان میں موجود ہے کیونکہ صرف جماعت اسلامی ہی موروثیت سے پاک جماعت ہے۔
خبر کا کوڈ : 1007957
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش