0
Thursday 11 Aug 2022 18:55

دباؤ ڈال کر موجودہ حکومت تسلیم کروانے کی کوشش کی جا رہی ہے، فواد چوہدری

دباؤ ڈال کر موجودہ حکومت تسلیم کروانے کی کوشش کی جا رہی ہے، فواد چوہدری
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کو تسلیم کرنے کے لیے ہمارے اوپر دباؤ ڈالا جارہا ہے اور جبر کیا جارہا ہے۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فواد چوہدری نے لاہور کے ہاکی اسٹیدیم میں پی ٹی آئی کے جلسے کے لیے ہونے والے انتظامات سے متعلق کہا کہ ہاکی کلب میں ہم نے پوری ذمہ داری کے ساتھ یقینی بنایا ہے کہ آسٹروٹرف کو کوئی نقصان نہ پہنچے۔ ان کا کہنا تھا کہ آسٹروٹرف ہٹایا جارہا تھا، آسٹروٹرف نیا لگنا ہی ہے، پنجاب حکومت کے ساتھ پوری مشاورت ہوئی اور ہم نے واضح کیا کہ اگر کوئی نقصان ہے تو ہم یہاں جلسہ نہیں کریں گے۔فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ وزارت کھیل نے یقین دلایا کہ وہاں کوئی مسئلہ نہیں ہے اور ہمیں نیا آسٹروٹرف لگانا ہے، اس کے جو بھی اخراجات ہوں گے وہ پی ٹی آئی ادا کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جلسہ بھی بہت بڑا ہوگا اور لاہور کے لوگ ثابت کریں گے کہ ان کے دل تحریک انصاف کے ساتھ دھڑکتے ہیں۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ہم پر دباؤ اور جبر سے کہا جاتا ہے کہ ان کی حکومتیں تسلیم کرو لیکن ان کی حکومتیں تسلیم نہیں کی جاسکتی کیونکہ پاکستان کے عوام نے یہ حکومتیں نہیں بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں وہی حکومت تسلیم کی جائے گی جس کی تشکیل پاکستان کے عوام کریں گے۔ فواد چوہدری نے کہا کہ عمران خان نے جو بھی کیا ہے وہ پاکستان کے عوام کے لیے کیا ہے لیکن تقسیم کرنے کی جو بھی کوشش ہے یہ انتہائی احمقانہ ہے اور جس طریقے سے اس پر عمل کیا جارہا ہے اس کے نتیجے میں بہت افسوس ناک مناظر ہیں جو سامنے آرہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 1008668
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش