0
Thursday 11 Aug 2022 22:24

ایم کیو ایم کا پانی کی بندش کیخلاف ڈی ایم سی آفس کے باہر احتجاجی مظاہرہ

ایم کیو ایم کا پانی کی بندش کیخلاف ڈی ایم سی آفس کے باہر احتجاجی مظاہرہ
اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے زیر اہتمام کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن نمبر 5 ڈی ایم سی آفس کے باہر پانی کی شدید قلت اور بندش پر کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ اور ٹینکر مافیا کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، جس میں حق پرست اراکین صوبائی اسمبلی علی خورشیدی، صداقت حسین، ٹاؤن کے ذمہ داران کارکنان اور اورنگی ٹاؤن کے عوام نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ احتجاج کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے علی خورشیدی نے کہا کہ ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت اورنگی ٹاؤن کے عوام کو پانی جیسی نعمت سے محروم رکھا گیا ہے، سوچ کر حیرت ہوتی ہے کہ بارشوں سے ڈیم بھر چکے ہیں مگر کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کراچی کے بڑے علاقوں کو پانی فراہم کرنے سے قاصر ہے۔

انہوں نے کہا کہ واٹر بورڈ کے افسران ٹینکر مافیا کے ساتھ مل کر یہ مکروہ کاروبار کر رہے ہیں جس میں عوام مہنگائی کے اس دور میں بھی بھاری رقوم کے عوض پانی خرید کے پینے پر مجبور ہیں، کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے افسران ہوش کے ناخن لیں اور کراچی کو لاوارث سمجھنا چھوڑ دیں، پانی بند کرنے والوں کو عوامی سیلاب بہاکر لے جائے گا۔ علی خورشیدی نے مزید کہا کہ واٹر بورڈ اور کراچی الیکٹرک نے کراچی کے عوام کی زندگی اجیرن بنادی ہے، کے الیکٹرک بھی اپنی قبلہ جلد درست کرلے، وگرنہ احتجاج کا دائرہ کار وسیع کرنے پر مجبور ہوں گے۔
خبر کا کوڈ : 1008693
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش