0
Friday 19 Apr 2024 12:06

عمان کیجانب سے اسرائیلی حملے کے دعوے کی مذمت

عمان کیجانب سے اسرائیلی حملے کے دعوے کی مذمت
اسلام ٹائمز۔ آج عمان کی وزارت خارجہ نے اصفہان میں 3 کوارڈ کاپٹر سے متعلق آنے والی خبروں پر ایک بیان جاری کیا۔ اس حوالے سے عمان کی وزارت خارجه نے سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر ایک ٹویٹ کیا۔ جس میں انہوں نے کہا کہ ریاست عمان علاقے میں کشیدگی کی صورت حال کو دیکھ رہی ہے اور خطے و آج صبح اصفہان میں ہونے والی اسرائیلی جارحیت کی مذمت کرتی ہے۔ واضح رہے کہ نیوز ایجنسیز نے آج صبح اصفہان میں دھماکوں کی آواز سنائی دینے کی خبر دی۔ مغربی میڈیا نے اس خبر کو جاری کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ ایران میں یہ کارروائی اسرائیل پر حملوں کا جواب ہے۔ اس کے باوجود اس حوالے سے اسرائیل نے باضابطہ طور پر ابھی تک کوئی بیان جاری نہیں کیا۔ تاہم صیہونی وزیر داخلہ "ایتمار بن گویر" نے اس اقدام پر ردعمل دیتے ہوئے اسے مضحکہ خیز قرار دیا۔ دوسری جانب ایران کی سپیس آرگنائزیشن کے ترجمان "حسین دلیریان" نے اپنے ایکس پیج پر اصفہان میں دھماکوں کی آواز سنائی دینے کی خبر دی تھی۔ انہوں نے بتایا کہ ہمارے ائیر ڈیفنس سسٹم کے توسط سے 3 مشکوک کوارڈ کاپٹر (چھوٹے ڈرون) سرنگون کر لئے گئے۔
خبر کا کوڈ : 1129693
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش