0
Friday 12 Aug 2022 12:51

پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر مزید سستا ہوگیا

پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر مزید سستا ہوگیا
اسلام ٹائمز۔ امریکی ڈالر لمبی اڑان بھرنے کے بعد مسلسل گراوٹ کا شکار ہے، جبکہ پاکستانی روپیہ استحکام کی طرف گامزن ہے۔ انٹر بینک میں امریکی ڈالر 3 روپے 63 پیسے سستا ہونے کے بعد 215 روپے 25 پیسے کا ہو گیا۔ گزشتہ 3 کاروباری دنوں میں ڈالر کی گراوٹ 8 روپے 79 پیسے رہی ہے۔ دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 3 روپے سستا ہونے کے بعد 213 روپے کا ہو گیا ہے۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج صبح کاروبار کے آغاز میں سرمایہ کاری کا مثبت رجحان دیکھنے میں آیا ہے۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 241 پوائنٹس اضافے کے بعد 42485 ہو گیا۔
 
خبر کا کوڈ : 1008785
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش