0
Friday 12 Aug 2022 13:18
گارنٹی سے کہتا ہوں شہباز حکومت اگلے 30 دن نہیں دیکھے گی، عمران اسماعیل

فنڈنگ کیس، عمران اسماعیل کا ایف آئی اے نوٹس کیخلاف ہائیکورٹ سے رجوع

فنڈنگ کیس، عمران اسماعیل کا ایف آئی اے نوٹس کیخلاف ہائیکورٹ سے رجوع
اسلام ٹائمز۔ سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس میں ایف آئی اے نوٹس کے خلاف سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی۔ تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس میں ایف آئی اے کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف کے رہنماوٴں کے خلاف تحقیقات کے معاملے پر سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل سندھ ہائیکورٹ پہنچ گئے۔ عمران اسماعیل نے ایف آئی اے نوٹس کے خلاف سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی۔ سندھ ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق گورنر عمران اسماعیل نے کہا کہ رات کو ہی بتا دیا تھا کہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ کے اکاؤنٹس چیک کرینگے تو پتہ لگے گا کہ انہوں نے بھارت سمیت کس کس سے فنڈ لیے۔ عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی واحد جماعت ہے، جو عوام کے فنڈز سے چلتی ہے،  ہمارے پاس دوسروں کی طرح فارن فنڈنگ نہیں، کون بھارت سے پیسے لیتا رہا، اسامہ بن لادن سے کون پیسے لیتا رہا، بینظیر کی حکومت گرانے کیلئے اسامہ بن لادن سے پیسے لئے گئے۔

الیکشن کمیشن پر تنقید کرتے ہوئے عمران اسماعیل نے کہا کہ الیکشن کمیشن خود ایک سیاسی پارٹی کی شکل اختیار کر چکا ہے، اسے انتخابی نشان الاٹ کرنا چاہیے، شیر کا بچہ یا بلی۔ سابق گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ عمران خان کی زندگی کو خطرات ہیں، ایجنسیوں کی رپورٹ بھی موجود ہے، اللہ تعالیٰ عمران کو لمبی زندگی دے، وہ پاکستان کی امید ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ہمارے اکاؤنٹس کھلے ہیں، کچھ نہیں چھپایا ہم ڈرنے والے نہیں، یہ سب کو بتا دینا چاہتے ہیں۔ عمران اسماعیل نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی نے چالیس ہزار ٹرانزیکشن کے شواہد پیش کیے، یہ لوگ انتخابات سے ڈرے ہوئے ہیں، ایسی جگہ پھنس گئے ہیں کہ انتخابات کرائیں گے، تو عمران خان دو تہائی سے زیادہ اکثریت لے کر آئے گا۔

عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ ہم ایف آئی اے کے نوٹس کو چیلنج کرنے آئے ہیں، اسد قیصر کو پشاور ہائیکورٹ سے ریلیف ملا ہے، جو دھمکیاں امپورٹڈ حکومت لگا رہی ہے، اس سے ہمیں کوئی خوف نہیں۔ رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ گارنٹی سے کہتا ہوں یہ حکومت اگلے تیس دن نہیں دیکھے گی، آئندہ الیکشن کا اعلان ہونے والا ہے، چودہ اگست کے جلسے میں عمران خان لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔ عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ پاکستانی شہری بھارتی خاتون سے شادی کرلے تو جوائنٹ ایکشن اکاؤنٹ سے رقم بھیجنا غیر قانونی نہیں، اگر یہی گراؤنڈ دیکھا جائے تو شعیب ملک بہت پریشان ہوگا، اس کی آدھی جائیداد جائز اور آدھی ناجائز ہوگی، اسی طرح وسیم اکرم بھی پریشان ہوگا، ان کی اہلیہ آسٹریلین ہیں۔
خبر کا کوڈ : 1008793
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش