0
Tuesday 16 Aug 2022 00:07

ایک اور بھارتی چارٹرڈ طیارے کی کراچی ایئرپورٹ پر لینڈنگ

ایک اور بھارتی چارٹرڈ طیارے کی کراچی ایئرپورٹ پر لینڈنگ
اسلام ٹائمز۔ بھارت سے آنے والے ایک اور چارٹرڈ طیارے نے کراچی ایئرپورٹ پر لینڈنگ کی ہے۔ ترجمان سول ایوی ایشن کا کہنا ہے کہ طیارہ حیدرآباد دکن سے کراچی آیا اور 12 مسافروں کو لے کر دبئی روانہ ہوگيا۔ چارٹرڈ طیارے نے 12 بجکر 10 منٹ پر کراچی ایئرپورٹ پر لینڈ کیا۔ ذرائع کے مطابق طیارے میں سوار 12 میں سے 10 مسافر پاکستانی اور 2 مسافر غیر ملکی ہیں۔ ترجمان سی اے اے کا کہنا ہے کہ بھارت سے آنے والا طیارہ نہ تو بھارتی ہے اور نہ ہی خصوصی بلکہ یہ چارٹرڈ طیارہ برطانیہ کے جرائر مارشل میں رجسٹرڈ ہے۔ واضح رہے کہ دو ماہ کی مختصر مدت ميں يہ چھٹا طيارہ ہے جو بھارت سے کراچی ايئرپورٹ آيا، تاہم سی اے اے حکام کا کہنا ہے کہ بھارت سے چارٹرڈ طیارے ری فیولنگ کیلئے کراچی آتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 1009353
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش