0
Wednesday 17 Aug 2022 12:44

سوشل میڈیا مہم سے PTI کو جوڑنا غلط ہے، فواد چوہدری

سوشل میڈیا مہم سے PTI کو جوڑنا غلط ہے، فواد چوہدری
اسلام ٹائمز۔ پی ٹی آئی رہنما اور سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا مہم سے پی ٹی آئی کو جوڑنا غلط ہے، ججز انسانی حقوق کی حفاظت کے لیے ہوتے ہیں، امید ہے کہ شہباز گِل کو تشدد کے لیے ان کے حوالے نہیں کیا جائے گا۔ اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں پی ٹی آئی رہنما شہباز گِل کا جسمانی ریمانڈ مسترد ہونے کے حکم کے خلاف نظرثانی درخواست کی سماعت کے دوران فواد چوہدری کمرۂ عدالت میں موجود تھے۔ فواد چوہدری نے شہباز گِل کے خلاف سماعت ختم ہوجانے اور  فیصلہ محفوظ کیے جانے کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ شہباز گِل کے جسمانی ریمانڈ کیس پر تین گھنٹوں میں طویل دلائل دیے گئے۔ پی ٹی آئی رہنما کاکہنا تھا کہ عمران خان پاکستان کا اثاثہ ہیں ان کی آواز پر پورے ملک میں لوگ اکٹھے ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شہباز گِل جو سب سے بڑی جماعت کے لیڈر کا چیف آف اسٹاف تھا اس کو اٹھایا گیا، تشدد کیا گیا اس کی جوڈیشل انکوائری کی جائے۔ سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ امید ہے عدالت مزید ٹارچر کے لیے شہباز گِل کو پولیس کے حوالے نہیں کرے گی۔ انہوں نے بتایا کہ اڈیالہ جیل میں تحریک انصاف کے رہنماؤں کو شہباز گِل سے ملنے سے روکا گیا، اُن پر کیے گئے تشدد کی جوڈیشل انکوائری کی جائے۔ فواد چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے حسن نواز کے بجائے شہزاد اکبر کا نام ای سی ایل میں ڈال دیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 1009611
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش