0
Monday 5 Sep 2022 05:51

رام‌ الله میں چار صیہونی فوجی شدید زخمی

رام‌ الله میں چار صیہونی فوجی شدید زخمی
اسلام ٹائمز۔ مغربی کنارے کے علاقے رام‌ الله میں صیہونی فوجیوں پر ایک دستی بم حملے میں چار اسرائیلی فوجی شدید زخمی ہوگئے ہیں۔ صیہونی ذرائع ابلاغ نے خبر دی ہے کہ ایک گاڑی میں سوار افراد نے صیہونی فوجیوں پر دیسی ساختہ بم پھینکا، جس کے نتیجے میں چار فوجی شدید زخمی ہوگئے ہیں۔ یہ حادثہ رام‌ الله کے شمال مغرب میں واقع ایک دیہات "نبی صالح" میں پیش آیا۔ اس کے علاوہ عبرانی ذرائع نے گذشتہ روز "غور اردن" کے علاقے میں صیہونی آباد کاروں کو لے جانے والی بس پر فائرنگ کے بعد کم از کم پانچ صیہونیوں کے زخمی ہونے کی خبر دی تھی، جبکہ اسرائیلی پرنٹ میڈیا نے غور اردن کی سڑک پر صیہونی آباد کاروں کو لے جانے والی بس پر فائرنگ کے واقعے میں ڈرائیور سمیت دو افراد کے زخمی ہونے کی خبر دی ہے۔
خبر کا کوڈ : 1012800
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش