0
Tuesday 20 Sep 2022 20:09

امریکہ مگرمچھ کے آنسو بہانے کے بجائے اقتصادی دہشتگردی بند کرے، امیر عبداللہیان

امریکہ مگرمچھ کے آنسو بہانے کے بجائے اقتصادی دہشتگردی بند کرے، امیر عبداللہیان
اسلام ٹائمز۔ ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے ایرانی پولیس اسٹیشن کے اندر دل کا دورہ پڑنے سے فوت ہونے والی مقامی سوشل میڈیا شخصیت مہسا امینی کے حوالے سے مداخلت پر مبنی امریکی بیانات کا جواب دیا ہے۔ ٹوئٹر پر جاری ہونے والے اپنے پیغام میں ایرانی وزیر خارجہ، جو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 77ویں اجلاس میں شرکت کے لئے ایرانی صدر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی کے ہمراہ امریکی شہر نیویارک میں موجود ہیں، نے لکھا کہ مہسا کی المناک موت کے بارے تحقیقات کا حکم دیا جا چکا ہے جیسا کہ صدر نے کہا ہے کہ وہ ہماری اپنی بیٹیوں کے جیسی تھی۔ اپنے پیغام میں انہوں نے لکھا کہ ایران کے لئے انسانی حقوق کی اہمیت اُن فریقوں کے برعکس کہ جو اسے اپنے رقیبوں کے خلاف ایک آلۂ کار کے طور پر دیکھتے ہیں، "ذاتی" نوعیت کی حامل ہے۔ انہوں نے اپنے پیغام کے آخر میں اس حوالے سے مداخلت پر مبنی امریکی بیانات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے لکھا کہ امریکہ مگرمچھ کے آنسو بہانے کے بجائے اپنی اقتصادی دہشتگردی کو ختم کرے۔
خبر کا کوڈ : 1015340
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش