0
Monday 26 Sep 2022 18:18

کےالیکٹرک کے ذریعے کے ایم سی ٹیکس کی وصولی کیخلاف تحریری فیصلہ

کےالیکٹرک کے ذریعے کے ایم سی ٹیکس کی وصولی کیخلاف تحریری فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ کے الیکٹرک کے ذریعے کے ایم سی ٹیکس کی وصولی کے خلاف کیس کا سندھ ہائی کورٹ نے تحریری فیصلہ جاری کردیا۔ عدالت کا کہنا ہے کہ ایڈمنسٹریٹر کراچی نے بتایا یہ کوئی نیا ٹیکس نہیں، ایڈمنسٹریٹر کے مطابق پہلے بھی تیسرے فریق کے ذریعے ٹیکس وصولی ہوئی، ٹیکس وصولی کی ناکامی پر کے الیکٹرک سے معاہدہ کیا گیا۔ عدالت نے کہا کہ صوبائی حکومت پہلے ہی کراچی کے شہریوں سے پراپرٹی، موٹر وہیکل ٹیکس وصول کر رہی ہے، بتایا جائے کے ایم سی ٹیکس وصولی کا دائرہ اختیار کیا ہے۔  ایڈمنسٹریٹر کراچی نے جواب کے لئے مہلت طلب کی۔ سندھ ہائی کورٹ نےکہا کہ آئندہ سماعت تک کے الیکٹرک صارفین سے کے ایم سی ٹیکس وصول نہیں کرے گی۔ سندھ ہائی کورٹ نے کیس کی سماعت 10 اکتوبر تک ملتوی کردی۔
خبر کا کوڈ : 1016245
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش