0
Tuesday 27 Sep 2022 19:27

آئی ایم ایف پاکستان دشمن پالیسیوں پر گامزن ہے، مفتی عمیر الازہری

آئی ایم ایف پاکستان دشمن پالیسیوں پر گامزن ہے، مفتی عمیر الازہری
اسلام ٹائمز۔ سینیئر مرکزی رہنما تحریک لبیک پاکستان مفتی عمیر الازھری نے کہا کہ جن ملکوں میں آئی ایم یف نے مداخلت کی وہ ملک کبھی خوشخالی کی جانب گامزن نہیں ہو سکے، ملک میں ضرورت کی اشیاء کی قیمتوں میں مسلسل اضافے اور کمر توڑ مہنگائی نے عوام کا جینا دوبھر کر دیا ہے، نرخوں میں مسلسل اضافے کی بدولت اس وقت عام آدمی کا سب سے بڑا مسئلہ مہنگائی ہے، آٹا، چینی، گھی، چاول، دودھ، دالیں، سبزیاں، گوشت، بجلی، گیس، پٹرول اور جان بچانے والی ادویات غریب آدمی کی پہنچ سے باہر ہوگئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکمران زبانی جمع خر چ اور جھوٹ کی سیاست سے عوام کو بہلا پھسلا رہے ہیں، عوامی اور انسانی خدمت کا راگ الاپنے والوں کے حکومتی ادوار میں انسانی خدمت کا کوئی ریکارڈ دکھائی نہیں دیتا۔ تمام سیاسی جماعتوں کو یہ معلوم ہو چکا ہے کہ پاکستان میں غربت اور بیروزگاری اس وقت سب سے بڑا مسئلہ بن چکے ہیں، مگر اس مسئلے کو حل کرنے کا فارمولہ کسی کے پاس دکھائی نہیں دیتا۔

مفتی عمیر الازھری کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف پاکستان دشمن پالیسیوں پر گامزن ہے، معاہدے کرنے والے اپنی آنکھیں کھولیں، ملک و قوم کو درپیش اقتصادی بحالی اور معاشی زبوں حالی کا علاج بلاشبہ ایک بہت بڑا چیلنج اور نہایت مشکل مسئلہ ہے، حکمران طبقہ اگر معیشت کی اصلاح میں واقعی سنجیدہ ہے تو اپنی ذات سے سادگی، بچت اور قناعت کی مثال قائم کی جائے، باتوں سے نکل کر حکمران عملی طور پر پہلے خود سادگی اختیار کریں خصوصاً سرکاری وسائل کے استعمال میں حد درجہ احتیاط کو ملحوظ رکھا جائے، تمام وزراء، سینٹ، قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے ارکان کے شاہانہ ٹھاٹ باٹھ ترک کرکے قومی خزانے پر بوجھ کم سے کم کیا جائے اور غریب عوام کو کمر توڑ مہنگائی سے نجات دلائی جائے۔
خبر کا کوڈ : 1016426
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش