0
Saturday 1 Oct 2022 02:01

ڈیرہ، غیر قانونی حراست میں رکھے گئے نوجوان کے لواحقین سراپا احتجاج

ڈیرہ، غیر قانونی حراست میں رکھے گئے نوجوان کے لواحقین سراپا احتجاج
اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں موٹر سائیکل چوری کے شبہ میں گذشتہ سات یوم سے تھانہ کینٹ میں غیر قانونی طور پر حراست میں رکھے گئے محمد آصف نامی نوجوان کے لواحقین سراپا احتجاج بن گئے۔ محمد آصف کی والدہ اور دیگر لواحقین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کینٹ پولیس میچ کھیلنے کے دوران محمد آصف کو 23 ستمبر کی شام کو نیٹ بال گراﺅنڈ اعجاز آباد مریالی سے بغیر کسی مقدمہ گرفتار کرکے لے گئی ہے، اس روز سے آج تک کینٹ پولیس نے اسے غیر قانونی حراست میں رکھا ہوا ہے۔ اس پر روزانہ ظالمانہ تشدد کیا جاتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پولیس ہمارے بیٹے کو چھوڑنے کے عوض رشوت طلب کررہی ہے۔ اس ضمن میں ہم نے ایک درخواست زیر دفعہ 491 ض ف عدالت میں دائر کی ہے لیکن عدالت میں پولیس محمد آصف کی گرفتار سے مکمل طور پر انکاری ہوگئی ہے۔ انہوں نے آئی جی پولیس خیبر پختونخوا، آر پی او ڈیرہ اور ڈی پی او ڈیرہ سے فوری نوٹس لینے اور بے گناہ نوجوان کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 1017022
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش