0
Thursday 6 Oct 2022 22:27

انٹر بینک میں مسلسل دسویں روز ڈالر کی قدر میں کمی، مزید 2 روپے سستا

انٹر بینک میں مسلسل دسویں روز ڈالر کی قدر میں کمی، مزید 2 روپے سستا
اسلام ٹائمز۔ پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی گراوٹ کا سلسلہ جاری ہے جبکہ جمعرات کے روز بھی کاروباری دورانیے میں انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت مزید کم ہوگئی۔ ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے سیلاب کی تباہ کاریوں سے نمٹنے کے لیے پاکستان کو 2.5 ارب ڈالر کے فنڈ کی منظوری اور آنے والے دنوں میں وزیر خزانہ کے دورہ امریکا میں آئی ایم ایف و عالمی بینک حکام سے ریلیف سے متعلق مذاکرات کی خبروں کے باعث آج بھی ڈالر کی نسبت روپیہ مزید تگڑا رہا۔ مسلسل تنزلی کے سبب ڈالر کے انٹر بینک ریٹ 223 اور 222 روپے سے بھی نیچے آگئے جبکہ اوپن ریٹ 227، 226، 225 اور 224 روپے سے بھی نیچے آگئے۔

انٹربینک مارکیٹ میں کاروباری دورانیے کے آغاز سے ہی ڈالر تنزلی سے دوچار رہا جس سے ایک موقع پر ڈالر کی قدر گھٹ کر 221.40 روپے کی سطح پر بھی آگئی تھی تاہم بعد دوپہر طلب قدرے بڑھتے ہی ڈالر کی قدر 2.01روپے کی مزید کمی سے 221.93 روپے کی سطح پر بند ہوئی۔ اسی طرح اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر مزید 3.50 روپے کی کمی سے 223.50 روپے کی سطح پر بند ہوئی۔
خبر کا کوڈ : 1017998
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش