0
Wednesday 28 Sep 2011 14:31

آئی ایس آئی نے حقانی نیٹ ورک کی مدد کی، پاکستان سے پہلے کی طرح پارٹنرشپ بحال ہونا مشکل ہو گا، مائیک مولن

آئی ایس آئی نے حقانی نیٹ ورک کی مدد کی، پاکستان سے پہلے کی طرح پارٹنرشپ بحال ہونا مشکل ہو گا، مائیک مولن
واشنگٹن:اسلام ٹائمز۔ امریکی جوائنٹ چیف آف اسٹاف ایڈمرل مائیک مولن نے آئی ایس آئی پر حقانی نیٹ ورک کی مدد کے الزامات دہراتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان سے طویل مدتی اسٹریٹیجک تعلقات چاہتے ہیں۔ نیٹ ورک پر کنٹرول کیا جا سکتا ہے۔ واشنگٹن میں امریکی اخبار وال اسٹریٹ جنرل کو دئیے گئے انٹرویو میں ایڈمرل مائیک مولن کا کہنا تھا موجودہ جنگ میں امریکی فوجی جوان مارے جا رہے ہیں اور یہ سب ان سے برداشت نہیں ہو پا رہا۔ وہ ہمیشہ پاکستان کے دوست رہے ہیں۔ موجودہ دور میں پیچیدگی کے باجود اسلام آباد سے اسٹریٹیجک تعلقات چاہتے ہیں۔ 
دیگر ذرائع کے مطابق امریکی فوج کے سبکدوش ہونے والے سربراہ ایڈمرل مائیک مولن نے کہا ہے کہ میں طویل عرصے سے پاکستان کے ساتھ جس پارٹنر شپ کا حامی رہا ہوں اسے کا بحال ہونا مشکل ہو گا، امریکی حکام اب پاکستان سے عسکری گروپوں کے خلاف سخت موقف اپنانے کا مطالبہ کرنے جا رہے ہیں۔ ایک امریکی اخبار سے انٹرویو میں ایڈمرل مائیک مولن نے کہا کہ کابل کے ہوٹل پر حملہ میں ہمارے 77 فوجی زخمی ہوئے، ہمارے سفارت خانے پر حملہ کیا گیا۔ ان حملوں اور اس طرح کے دیگر حملوں کا تعلق حقانی نیٹ ورک سے ہے اور اسے آئی ایس آئی کا طویل مدت سے اسٹریٹیجک تعاون حاصل ہے۔ 
امریکی فوج کے سربراہ نے کہا کہ میں اکیلا نہیں جسے یہ یقین ہے کہ پاک فوج یا آئی ایس آئی کا حقانی نیٹ ورک پر مکمل کنٹرول ہے، لیکن یہ واضح ہے کہ پاکستان طویل مدت سے حقانی نیٹ ورک کی مدد کر رہا ہے۔ ایڈمرل مولن نے کہا کہ حملوں میں شدت آ گئی ہے، ہم لوگوں کو کھو رہے ہیں، میں پاکستان کا بہترین دوست رہا ہوں، میں اس موقع پر کیا کہوں کہ ہم اس وقت کہاں کھڑے ہیں۔؟ انہوں نے کہا کہ افغانستان اور پاکستان خطے کے اہم ممالک ہیں اور میں نے ہر مرتبہ وہاں جا کر بہت کچھ سیکھا ہے، میں نے خطے کے بہتر مستقبل اور بہتر تعلقات کے لئے بہت محنت کی ہے۔ ایڈمرل مولن کا کہنا تھا کہ میرا خیال ہے کہ افغانستان اور پاکستان طویل مدتی اسٹریٹجک پارٹنر شپ یا یا تعلقات رکھ سکتے ہیں اور یقینی طور یہ انتہائی اہم ہیں۔
خبر کا کوڈ : 102114
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش