0
Wednesday 28 Sep 2011 19:23

سانحہ ہنزہ کی تحقیقات میں کسی کیساتھ ناانصافی نہیں ہو گی، برہان آفندی

سانحہ ہنزہ کی تحقیقات میں کسی کیساتھ ناانصافی نہیں ہو گی، برہان آفندی
ہنزہ:اسلام ٹائمز۔ ڈپٹی کمشنر ہنزہ نگر برہان آفندی نے کہا ہے کہ سانحہ ہنزہ کی تحقیقات میں کسی کے ساتھ ناانصافی نہیں ہو گی، عوام کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں، علاقے میں پائیدار امن کے قیام اور ترقی کیلئے حکومتی اداروں کا ساتھ دیں اور علاقے کے وسیع تر مفاد کی خاطر ہنزہ کو پر امن علاقہ بنائیں۔ علاقے میں بدامنی ہو گی تو علاقے کا ہی نقصان ہو گا۔ یہ باتیں انہوں نے اپنے دفتر میں عمائدین ہنزہ کے ساتھ منعقدہ ایک اہم اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیں۔ انہوں نے کہا کہ ہنزہ امن کے لحاظ سے پوری دنیا میں مشہور ہے اور عوام کی جانب سے جلاو گھیراو جیسے جارحانہ اقدامات سے نہ صرف یہاں کا امن خراب ہو گا بلکہ ہنزہ کا امیج بھی خراب ہو گا، ہنزہ کے پرامن ماحول کو برقرار رکھنے کے لئے حکومت اور ضلعی انتظامیہ عوام اور عمائدین سے مشاورت کرے گی اور حکومت اور عوام کے درمیان ہم آہنگی کو فروغ دیا جائے گا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈی ایس پی فدا علی نے کہا کہ سانحہ ہنزہ سازش نہیں ایک حادثہ تھا ہم تاریخی لوگ ہیں، چھوٹے بڑے حادثات قوم کیلئے امتحان کا باعث ہیں اس لئے عوام کو ہوشیار رہنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ نوے فیصد اسلحہ جمع ہو چکا ہے باقی ماندہ بھی جمع کیا جائے، احتجاج جمہوری حق ہے لیکن جلاو گھیراو کسی کا حق نہیں، ہم نے تہیہ کر لیا تھا کہ بےگناہوں کو گرفتار نہیں کریں گے لیکن گرفتار ملزموں کی نشاندہی پر گرفتاریاں کی گئی ہیں، ملزمان کو پکڑنا ضد نہیں حکومتی رٹ کا احساس دلانا ہے۔
خبر کا کوڈ : 102174
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش