0
Saturday 19 Nov 2022 12:55

چنیوٹ، آئی ایس او کے زیراہتمام جشن صادقینؑ اور محبین کنونشن کا انعقاد

چنیوٹ، آئی ایس او کے زیراہتمام جشن صادقینؑ اور محبین کنونشن کا انعقاد
اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان فیصل آباد ڈویژن پیر انتصار شہید یونٹ چنیوٹ سٹی کے زیراہتمام امام بارگاہ مہاجرین قصرِ زین العابدینؑ میں جشن صادقین و محب کنونشن کا انعقاد کیا گیا۔ محبین کنونشن میں شہر بھر سے محبین نے شرکت کی۔ پروگرام کا آغاز اسکاوٹ سلامی سے ہوا۔ بعد ازاں کنونشن کا باقائدہ آغاز تلاوت، نعتیہ کلام، منقبت سے کیا گیا۔ کنونشن کی پہلی نشست میں محبین کے درمیان تقریری مقابلہ ہوا۔ سابق ڈویژنل صدر غفران صادق زیدی نے پروگرام کی اہمیت و افادیت سے محبین کو آگاہ کیا۔ تقریری مقابلہ کے بعد نماز ظہرین کے وقفہ میں حجت الاسلام و المسلمین عمران نے احترام نماز اور باجماعت نماز کے آداب و فضیلت پر گفتگو کی۔

نماز ظہرین کے بعد کوئز پروگرام کا اہتمام کیا گیا، جس میں ائمہ معصومین علیہم السّلام کی زندگی سے متعلق سوالات کیے گئے، کوئز پروگرام کے بعد محبین نے امام زمانہ عج سے تجدید عہد کرتے ہوئے ترانہ سلام فرماندہ پڑھا۔ اختتام پر تقسیم انعامات کی تقریب کا اہتمام کیا گیا اور نمایاں پوزیشنز حاصل کرنے والے محبین میں انعامات تقسیم کیے گئے، جس کے بعد یونٹ صدر قمبر زیدی نے گڑھ محلہ محب یونٹ کے یونٹ صدر کا اعلان کیا۔ سید رضا زیدی کثرت رائے سے یونٹ صدر منتخب ہوئے۔ پروگرام کا اختتام دعائے سلامتی امام زمانہ عجل سے کیا گیا، نیاز بھی تقسیم کی گئی۔ پروگرام میں سابق ڈویژنل محبین انچارج تعجیل مہدی، سابق ڈویژنل محبین انچارج عباس کربلائی، سابق ڈویژنل جنرل سیکرٹری کمیل زیدی نے بھی شرکت کی۔
خبر کا کوڈ : 1025490
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش