0
Sunday 20 Nov 2022 21:19

کسان جلد ہی ایم ایس پی پر ایک بڑی تحریک کریں گے، راکیش ٹکیت

کسان جلد ہی ایم ایس پی پر ایک بڑی تحریک کریں گے، راکیش ٹکیت
اسلام ٹائمز۔ کسان لیڈر راکیش ٹکیت نے کہا ہے کہ مودی حکومت کم از کم امدادی قیمت (ایم ایس پی) میں ناکام ثابت ہوئی ہے اور پورے ملک کے کسان جلد ہی متحد ہو کر ایک بڑی تحریک شروع کریں گے۔ انہوں نے سیاحت اور صنعتوں کو فروغ دے کر پہاڑوں سے نقل مکانی روکنے کی بات کہی۔ کسان لیڈر راکیش ٹکیت اتوار کو نجی دورے پر نینی تال پہنچے۔ اس دوران انہوں نے کہا کہ مودی حکومت کی طرف سے ایم ایس پی کے بارے میں اب تک کوئی ٹھوس فیصلہ نہیں کیا گیا ہے، کوئی ایک رائے قائم نہیں کی گئی، جس کی وجہ سے ملک کے کسان ناراض ہیں اور جلد ہی وہ متحد ہو کر سڑکوں پر اتریں گے اور ایک بڑی تحریک کرنے پر مجبور ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں کسانوں، مزدوروں اور عام لوگوں کی حالت خراب ہے۔ مرکزی حکومت عام لوگوں کے بجائے صنعت کاروں کو فائدہ پہنچا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مودی حکومت صنعت کاروں کے ذریعے کسانوں کی زمینوں پر قبضہ کرنا چاہتی ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ پہاڑوں سے نقل مکانی بڑھ رہی ہے، ایسے میں ریاستی حکومت کو چاہیئے کہ وہ سیاحت اور صنعتوں کو فروغ دے کر نقل مکانی کو روکے۔
خبر کا کوڈ : 1025791
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش