0
Tuesday 22 Nov 2022 19:55

آصف زرداری کی وزیراعظم شہباز شریف سے اہم ملاقات

آصف زرداری کی وزیراعظم شہباز شریف سے اہم ملاقات
اسلام ٹائمز۔ سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری شہباز شریف سے ملاقات کیلئے وزیراعظم ہاؤس پہنچے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم ہاؤس کی آمد کے موقع پر شہباز شریف نے آصف علی زرداری کا استقبال کیا۔ دونوں رہنماؤں نے مجموعی ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ سابق صدر آصف علی زرداری نے وزیراعظم شہباز شریف کی مزاج پرسی کی اور اُن کی عیادت بھی کی۔ وزیراعظم شہباز شریف نے سابق صدر کی آمد پر ان کا شکریہ بھی ادا کیا۔
خبر کا کوڈ : 1026206
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش