1
0
Thursday 24 Nov 2022 21:18

بھارت نے جارحیت کی تو پاک فوج کے ساتھ جی بی کے عوام سرینگر میں داخل ہونے میں دیر نہیں کرینگے، خالد خورشید

بھارت نے جارحیت کی تو پاک فوج کے ساتھ جی بی کے عوام سرینگر میں داخل ہونے میں دیر نہیں کرینگے، خالد خورشید
اسلام ٹائمز۔ بھارتی آرمی جنرل کی آزاد کشمیر و گلگت بلتستان پر حملے کے حوالے سے مضحکہ خیر بیان پر وزیر اعلی گلگت بلتستان خالد خورشید نے سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے انتباہ کیا ہے کہ بھارتی آرمی جنرل کا بیان انڈیا کے مکروہ جنگی عزائم کا واضح ثبوت ہے۔ بھارت نے عالمی قوانین کی بدترین خلاف ورزی کرتے ہوئے ہمیشہ جارحیت میں پہل کی اور بھارتی مقبوضہ وادی کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین پامالی کرتے ہوئے کروڑوں کمشیری بہن بھائیوں پر ظلم و جبر کے پہاڑ توڑے۔ ایک بار پھر بھارت اپنا فاشسٹ چہرہ بے نقاب کر رہا ہے۔ بھارت ایک دفعہ پھر خطے کا امن برباد کرنے کے مزموم عزائم ظاہر کر رہا ہے۔ یہ عمل دنیا کے ریکارڈ میں رہے اور عالمی برادری بھارت کے جارحانہ عزائم کا نوٹس لے۔ وزیر اعلی نے کہا کہ اگر بھارت نے آزاد کشمیر و گلگت بلتستان کی طرف میلی انکھ سے دیکھا تو پاک فوج کے شانہ بشانہ اے جے کے اور جی بی کے لوگ اپنے آباد اجداد کی تاریخ دہراتے ہوئے سرینگر میں داخل ہونے میں دیر نہیں کرینگے۔
خبر کا کوڈ : 1026651
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

نام سید تواس علی شاہ الحسینی
Pakistan
ما شاء اللہ بہت خوب
منتخب
ہماری پیشکش